اگلی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگی: عبرانی میڈیا

جنگ

?️

سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی حکام کے دعووں کے برعکس عبرانی میڈیا کے ایک بڑے ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں صیہونی حکومت کو ایک بڑی تباہی کا خطرہ ہو گا۔
ہفتے کی شام Haaretz اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک کالم میں آنے والی جنگ کے لیے اسرائیل کی تیاری کا تجزیہ کیا، بریگیڈیئر جنرل اسحاق برک نے کالم میں’’ آنے والی جنگ میں ایک تباہی ہم پر آئے گی’’ کے عنوان سے لکھا ہے کہ آرمی کے سابق چیف آف سٹاف، گیڈی آئزن کوٹ نے ایک کمزور اور غیر تیار فوج کو آویو کوخافی کے حوالے کیا، بریگیڈیئر جنرل اسحاق برک نے کہا کہ یہ خیال کیا گیا تھا کہ کوخافی نے گانٹز کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے مزید زوال کو نہ صرف روکا بلکہ اس کی تعمیر نو بھی کی لیکن بدقسمتی سے دونوں نے فوج کو آنے والی جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے ضروری ترجیحات پر زیادہ توجہ نہیں دی، چنانچہ اسرائیلی فوج جیسی ہونا چاہیے ویسی نہیں بن سکی۔

صہیونی ماہر نے اس کے بعد صہیونی فوج کی عدم تیاری کے معاملات کی طرف اشارہ کیا اور 60 سال پرانی لاجسٹکس اور گاڑیوں کے بارے میں بتایا کہ جن کے ذریعہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو خوراک، ہتھیار اور ایندھن پہنچایا جاتا ہے، اس ماہر کے لیے تشویش کا ایک اور مسئلہ 1948 کی سرزمینوں میں رہنے والے فلسطینیوں کو کچلنا ہے۔

کالم کے ایک اور حصے زور دیا گیا ہےکہ جنگ کے آغاز کے ساتھ کوئی بھی شمالی (مقبوضہ فلسطین) کی مہاجر بستیوں کو ان پر گرنے والے ہزاروں میزائلوں اور پراجیکٹائل سے محفوظ نہیں رکھ سکے گا،حزب اللہ کے لاکھوں ارکان یقیناً سرحد عبور کر کے ان بستیوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں شروع کر دیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران نیازی کے تحفظ کے لیے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے، وزیر اعظم

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران

آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے

محکمہ اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ

?️ 11 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان

امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے

اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار

?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار  معروف عرب تجزیہ

امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح

یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ بندی اور علاقوں کے حوالے کرنے کی پیشکش کو مسترد کیا

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کی حکومت نے ہفتے کی شام روس کے ساتھ

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو کمزور کیا

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ یروشلم سینٹر کے ایک محقق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے