انتقامی آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں قدس بٹالینز کا بیان

قدس

?️

سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے مزاحمتی مشترکہ آپریشن روم میں موجود مزاحمتی فورسز کو سراہا جنہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔

شہاب نیوز اینجسی کی ویب سائٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کی قدس بٹالینز نے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی مشترکہ آپریشنز روم میں موجود مزاحمتی قوتوں بالخصوص فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ عزالدین قسام بٹالینز کو خراج تحسین پیش کیا۔

قدس بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مزاحمتی قوتوں نے صیہونی حکومت کو جواب دینے میں کوئی تاخیر نہیں کی اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے میں ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ سب نے اپنا فرض ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر، اپنے شہید کمانڈروں اور مجاہدین کے خون سے، ہم نے فتح کے راستے اور فلسطینیوں کی بہادری اور استقامت کی تاریخ کا ایک صفحہ لکھا ہے جبکہ گزشتہ 5 دنوں سے مزاحمت کی آگ پاگل صہیونیوں کے سروں پر برسی جبکہ تنازعات کا آغاز صیہونیوں کے دہشت گردانہ اقدامات سے ہوا جو صہیونی معاشرے میں ان کی ناکام فوج اور بحران میں گھری حکومت کی حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے۔

ابو حمزہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو ہمارے شہداء کے خون سے اپنے لیے فتح کا فریم بنانا چاہتے تھے لیکن اس چال کے خلاف مزاحمت کا ردعمل مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں کی بارش کی صورت میں سامنے آیا۔

قدس بریگیڈز کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی دہشت گردی کی پالیسی کے ناکام ہونے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مزاحمت کے حامیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ نئے کمانڈروں نے جنگ کے دوران شہید ہونے والے کمانڈروں کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ابو حمزہ نے مزید کہا کہ ہم نے تل ابیب اور اس کے آس پاس کے تمام علاقوں کو نشانہ بنایا، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں کے اندر تک موجود صیہونی بستیوں کو سینکڑوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: اقوام متحدہ

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ سے منسلک

وزیراعلی کا شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالوں کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

?️ 7 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے

میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا آئندہ 10 روز میں یوسی انتخاب لڑنے کا اعلان

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ

الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر

?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا

غزہ میں لبنان معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار شائ گولڈن

شاہد خاقان کی ای سی ایل سے نام خارج کرنیکی درخواست پر نیب سمیت دیگر سے جواب طلب

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ

آصف زرداری کا چیف جسٹس کی جانب سے الیکشن مذاکرات کے مشورے کا خیرمقدم

?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے