بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف

?️

لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے،اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صارفین کی جیبوں سے اضافی پیسے نکلوانے والے کسی افسر کو سزا بھی نہیں ملی، کمپنیوں نے دعوی کیا ہے کہ صارفین کو رقوم واپس کردی گئی ہیں تاہم آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیاں 244ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث ہیں، آڈٹ حکام نے پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں میں مالی بے ضابطگیاں بے نقاب کیں، لاہور،اسلام آباد، حیدرآباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی علاقوں میں اووربلنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز اور وفات پا جانے والے افراد بھی اووربلنگ سے نہ بچ سکے، ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو 4کروڑ 96 لاکھ روپے کے بل بھیج دیئے، بجلی یونٹ صفر تھے لیکن بل میں 12لاکھ 21ہزار 790یونٹ ڈال دیئے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے لائن لاسز، بجلی چوری اور ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اووربلنگ کی، صرف 5تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 47.81ارب کی اووربلنگ کی، ایک ماہ میں 2لاکھ 78ہزار 649 صارفین کو 47ارب 81کروڑ کا اضافی بل بھیجا گیا۔رپورٹ کے مطابق صارفین سے اربوں روپے اضافی نکلوانے والے کسی افسران کیخلاف کاروائی نہیں ہوئی، 24-2023 میں صارفین کو 90کروڑ 46لاکھ بجلی یونٹس کے اضافی بل بھیجے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے ریفنڈ کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم آڈٹ حکام نے ریکارڈ مانگا جو فراہم نہ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لائن لاسز پورے کرنے کیلئے صارفین پر اضافی لوڈ کی مد میں 22ارب کی اووربلنگ کی گئی، آڈٹ حکام نے 8بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی۔دستاویز میں کوئٹہ کمپنی کا زرعی صارفین سے 148ارب روپے سے زائد اووربلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے 24-2023 میں زرعی ٹیوب ویلز سے رقم بٹوری۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیوں نے 1432فیڈرز کو 18ارب 64کروڑ کا اضافی بل بھجوایا، طلب کرنے کے باوجود تقسیم کار کمپنیوں نے آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم ہی نہیں کیا گیا، غلط ریڈنگ کی مد میں صارفین کو 5.29ارب روپے کی اووربلنگ کی رقم ریفنڈ کی گئی، پشاور کمپنی نے صارفین کو 2.18 ارب کی ملٹی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔

مشہور خبریں۔

امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات

ایرانی خواتین نے طاقت کا اکائیاں کیسے نئے سرے سے لکھیں؟ رمضان جنگ میں خواتین کا کردار

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:رمضان جنگ میں ایرانی خواتین نے گھر سے سڑک تک مسلمان

برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں

اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 30 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا

Five fintech sectors expected to grow fast in next five years

?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف

 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی

?️ 14 ستمبر 2025 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی  مشرق

بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں.شہبازشریف

?️ 27 نومبر 2025منامہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے