وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے،وزیراعظم آفس سے اگر کاپی گم بھی ہوجائے تو کوئی جرم نہیں ہے،تقریر کے دوران کاغذ کا ٹکڑا لہرانے سے کیا قومی راز افشاں ہوئے؟

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر سیاسی کیس تو نہیں ایک مضحکہ خیز معاملہ تھا، کہا گیا سائفر پر ایک کوڈ ہوتا ہے ، اگر کوڈ کسی کے ہاتھ لگ جائے تو بڑا نقصان پہنچتا ہے، پتا چلا کہ سائفر تو ہمیشہ وزارت خارجہ میں رہتا ہے، اگر وزیراعظم آفس کو کاپی جائے اور گم ہوجائے تو سیکرٹری اطلاع دے، کوئی جرم نہیں ہے، اس کاپی پر کوئی کوڈ نہیں ہوتا، وہ اطلاع کے لئے کاپی ہوتی ہے، اگر گم بھی ہوگیا ہے تو کیا امریکا سے ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہیں؟ تقریر کے دوران کاغذ کا ایک ٹکڑا لہرایا گیا، اس سے کیا قومی راز افشاں ہوئے؟ ایک وزیراعظم کو مکمل اختیار ہے کہ اگر وہ سمجھے پاکستان کے مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے کسی بیرونی طاقت کے عمل کی وجہ سے تو اس پرپابندی نہیں کہ وہ خاموش بیٹھا رہے۔

کیونکہ وزیراعظم عوام کا منتخب نمائندہ ہوتا ، اس لئے اس میں کوئی جرم نہیں ہے۔ دوسری جانب مرکزی رہنماء ن لیگ سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ سائفر کیس دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے،اگر سائفر حقیقت تھی توعمران خان نے حلف کی خلاف ورزی کی اگر سائفر نہیں تھا تو جلسے میں جھوٹ بولا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر حقیقت تھی، دن دیہاڑے معاملہ ہوا، ویڈیو موجود ہے کہ سائفر کو لہرایا گیا۔

یہ اتنے لائق ہیں کہ رات کو درخت آکسیجن دیتے ہیں ، جبکہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں، سائفرکیس میں پراسیکیوشن کی ضرور کوئی کمی کوتاہی ہوگی لیکن معاملہ دن دیہاڑے ہوا ہے، عمران خان کی بطورف وزیراعظم یہ کریڈیبلٹی تھی کہ وہ خچ جیب سے نکال کر لہرائے پھر کہے میں کبوتر نکال رہا تھا؟اگر سائفر تھا تو حلف کی خلاف ورزی کی اگر سائفر نہیں تھا تو آپ جھوٹے ہیں۔ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے،فیصلے کو چیلنج کرنا یا نہیں اس معاملے کو لیگل ٹیم دیکھے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کمزور جوہری معاہدے پر پریشان:یروشلم پوسٹ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اسرائیلی حکام کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

ایران کو غنی‌سازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے

اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے

صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور

وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف

اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار

فلسطین کی عالمی برادری سے مسجد اقصیٰ میں کھدائی روکنے کی درخواست

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:  فلسطین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا،

ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے