سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس،تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

?️

اسلام آباد; (سچ خبریں) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کا معاملہ۔عمران خان کی آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری ٹیم کی قیادت ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کریں گے۔انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تمام افسران گریڈ 19 کے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے عمران خان ، اعظم خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی۔

کابینہ کمیٹی نے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا، جس پر عمران خان اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جج دھمکی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بائیو میٹرک سے استثنی ٰکی درخواست بھی دائر کی گئی

مشہور خبریں۔

جولانی کے "نئے شام” کے متنازع نقشے سے شامی ناراض

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو محمد گولانی کی سربراہی میں ملک کی عبوری حکومت

جماعت اسلامی نے سینیٹ نے انتخابات کے لیئے فہرست جاری

?️ 13 فروری 2021خیبر پختوانخواہ(سچ خبریں) جماعت اسلامی خیبرپختون خوا کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف

?️ 26 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف اسرائیلی وزیر

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

 امریکہ کی اسرائیل کو کلسٹر بم اور جدید ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی فراہمی 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کی

یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے

ابو عبیدہ کے کرشمے

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو

پی ٹی آئی منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے خوشخبری

?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے