?️
لاہور(سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کرگئی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ کے بعد زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی فیصلہ پی ڈی ایم سے منوایا۔
فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ڈی ایم اب امپورٹڈ حکومت کو مزید چلانے کی بات کررہی ہے، امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت میں امداددیکر اڈے لے گا اور افغانستان پر حملے کرے گا۔
بدھ کے روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے تمام طے شدہ اور اصولی طورپرکئے گئے فیصلوں سے نہ صرف بیک آوٹ کرگئی بلکہ استعفیٰ نہ دینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دیکر پی ڈی ایم سے نکال باہر کیاگیا لیکن زرداری نے انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی پارٹی حیثیت میں فیصلہ کر کے اسے شریف فیملی سے منوانے کے بعد مسلم لیگ ن کے ذریعے پی ڈی ایم سے اس پر انگوٹھا لگوا کر زرداری نے سب پر اپنے بھاری ہونے کا ثبوت دیدیا جس اسمبلی کو پی ڈی ایم ناجائز قرار دے چکی تھی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دو ٹوک اور متفقہ فیصلہ کر چکی تھی تحریک عدم اعتماد لانے کے بارے بھی واضح طور نہ لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا لیکن عوام جاننا چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں نہ ہوتے ہوئے کیوں کر اور کس کے کہنے پر بلاول اینڈ زرداری امپورٹڈ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا گیااور اس بھان متی کے کنبے کو جوڑنے والی کامیابی کس طاقت کے کہنے پر عمل میں آئی اورایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوری انتخابات کا انعقاد جسے جہاد قرار دیکراس سے پیچھے ہٹنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیاتھا اب اسی ناجائز قومی اسمبلی میں نہ صرف مدت پوری کرنے بلکہ مزید 6 ماہ تک اس ’’امپورٹڈ‘‘ گورنمنٹ کو چلانے کا پلان ہے کیونکہ اب امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت امداد بھی دے گا پاکستان سے اڈے بھی لے گا اور یہاں سے افغانستان پر حملے بھی کرے گا اس کے بدلے میں پاکستان اور افغانستان دوبارہ سے دشمنی پر اترسکتے ہیں اور اس سے خدانخواستہ دونوں طرف مسلمانوں کا ہی خون بہائیں گے بس اس منصوبے کے بعد ایک بار پھر امریکہ پتلی گلی سے نکل جائے گا اور یہ دونوں مسلمان برادر ہمسایہ ملک ساری زندگی لڑتے مرتے رہیں گے نہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا اور نہ افغانستان یہ گیم بہت ہی خطرناک ہے اللہ ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائی-


مشہور خبریں۔
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر
الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا
فروری
نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن
?️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی کتنی نسلیں ختم ہو گئیں؟ امریکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ
جون
جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ
?️ 12 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر
جولائی
عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟
?️ 24 دسمبر 2025عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟ شام کی عبوری
دسمبر
اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں، تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی