?️
سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کے ترجمان نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں امریکی وزارت خارجہ کی میڈیا سینٹر کے نائب Hale Ghareit جو امریکی وزارت خارجہ کے عربی زبان کی ترجمان کے سرکاری عہدے پر بھی فائز تھے،نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
اس امریکی اہلکار کے مستعفی ہونے کی وجہ غزہ جنگ کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت ہے، ہالہ غریط نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر استعفیٰ کے بارے میں لکھا کہ میں نے ریاستہائے متحدہ کی غزہ پالیسی کی مخالفت میں، محکمہ خارجہ میں 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا۔
غریط کا استعفیٰ غزہ جنگ کی مخالفت پر امریکی محکمہ خارجہ سے کم از کم تیسرا استعفیٰ ہے، تقریباً ایک ماہ قبل وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے انیل شیلن نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور وزارت خارجہ کے اہلکار جوش پال نے اکتوبر میں اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب غزہ کے خلاف جنگ جاری تھی۔
امریکہ میں غزہ جنگ کے لیے حکومت کی حمایت پر عدم اطمینان بہت زیادہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی حمایت میں مختلف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور امریکی دارالحکومت میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء کا احتجاجی دھرنا پولیس اور یونیورسٹی حکام کی وارننگ کے باوجود رک نہیں سکا۔
اس بات کے باوجود کہ پہلے یونیورسٹی حکام نے احتجاجی خیمے ختم کرنے کے لیے مخصوص وقت دیا تھا اور اب خیمے ہٹانے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود احتجاجی اجتماع اور دھرنا جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج جاری ہے اور یونیورسٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگر طلبہ کے ساتھ بات چیت کامیاب نہیں ہوتی ہے تو وہ کیمپس میں امن بحال کرنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔


مشہور خبریں۔
آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
مئی
چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے
اگست
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
مسجد اقصیٰ میں ہونے والا دھماکے
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی
اکتوبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری
یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا
جون
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات ہوئے
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی
دسمبر