تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️

بشکیک (سچ خبریں)  تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کے حکام نے بتایا ہے کہ ان کی متنازع سرحد پر آبی ذخائر اور واٹر پمپنگ اسٹیشن پر لڑائی میں 40 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے جھڑپوں کا آغاز تاجکستان کے صغد صوبہ اور کرغیزستان کے جنوبی باتکن صوبہ کے درمیان سرحدی خطے پر ہوا تھا جہاں دریائے اسفارہ اور اس پر لگے پمپ پر پر دونوں اطراف سے دعوٰی کیا جاتا ہے۔

دونوں اطراف کے گاؤں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور سرحدی گارڈز نے اس جھڑپ میں بندوق، مارٹر اور یہاں تک کہ کرغیز سرحدی گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا۔

کرغیرستان کی طرھ کم از کم ایک سرحدی چوکی اور کئی گھر تباہ ہوئے جبکہ تاجکستان نے شیلنگ سے ایک پل تباہ ہونے کا دعویٰ کیا، کرغیر حکام نے بتایا کہ ان کی طرف 31 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3 سرحدی محافظ اور باقی کے شہری تھے جبکہ 123 افراد زخمی ہوئے۔

تاجکستان میں مقامی حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ 8 افراد ان کی طرف ہلاک ہوئے جن میں 4 سرحدی محافظ شامل ہیں، تاہم دونوں جانب سے جمعے کے روز دوبارہ جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی، کرغیزستان جس نے تاجک افواج پر ان کی سرحد میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ وہ واپس جاچکے ہیں۔

کرغیزستان کے صدر صادر جپاروف کے دفتر نے تاجک رہنما امام علی رحمانوف سے گفتگو کے بعد کہا کہ سربراہان مملکتوں نے کرغیز-تاجک سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تاجکستان کے مختلف حصوں میں رضاکار جمع ہوکر تنازع والے خطے کی جانب جارہے ہیں۔

سوویت دور سے ہی اس سرحدی علاقے کی ناقص حد بندی کی گئی ہے اور یہاں سرحدی تنازعات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں تاہم عام طور پر چھوٹے پیمانے پر ہوتے ہیں، دونوں ممالک میں روسی فوجی اڈے موجود ہیں اور ماسکو کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

کریملن نے جمعے کے روز بیان جاری کیا تھا کہ اس تصادم پر ‘گہری تشویش’ ہے اور صدر ولادمیر پیوٹن ثالث کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم

?️ 24 دسمبر 2025اپستین اسکینڈل دوبارہ سرخیوں میں، ٹرمپ کا میڈیا سے نیا تصادم امریکا

روس نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی

?️ 31 جولائی 2021ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ

ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ

وینزویلا میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو، جو 2013 سے برسراقتدار

صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی

ٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمت کی طرف لوٹنے کو تیار نہیں: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ذرا معاشی دباؤ کی پالیسی کو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں پاکستان کو برباد کر دیا: سعد رفیق

?️ 31 جنوری 2021حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں پاکستان کو برباد کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے