🗓️
سچ خبریں:امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اب تک600 سے زائد رہائشی مکانات کو جلا کر رکھ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی جس نے سیکڑوں گھروں کو جلا کر راکھ کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق کولاراڈو کے جنگلات میں منگل کی رات اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طورپر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے رہائشیوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا۔
یادرہے کہ اس دوران ریسکیو اداروں کے رضا کار، محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیے،مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 600 گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ 1600 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ 6 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات
مارچ
امریکی کانگریس کے ہنگامے کی مرکزی شخصیت کو 41 ماہ قید کی سزا
🗓️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: جیکب چانسلے نامی یہ شخص امریکی کانگریس میں ایک نمایاں
نومبر
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
بین گوئر نے مزید 14000 ہتھیار صہیونیوں میں تقسیم کئے
🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:ہارٹز اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بین گوئر اور ان
فروری
میئر کے الیکشن کے نتائج حافظ نعیم کی درخواست پر فیصلے سے مشروط ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ
🗓️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ میئر کراچی
جون
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
خوشی ہوتی ہے کہ خود کو پاکستانی کہنے کے قابل ہیں: مہوش حیات
🗓️ 24 مارچ 2021کراچی ( سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اداکارہ نے
مارچ
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی