?️
سچ خبریں:مختلف ذرائع کے مطابق مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔
سعودی اخبار عکاظ کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں امریکی ٹریژری میں سعودی عرب کے بانڈز میں 1 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے،الخلیج آن لائن کے مطابق اس اخبار نے اعلان کیا کہ مئی 2022 میں امریکی ٹریژری بانڈز میں سعودی عرب کے اثاثے کم ہو کر 114.7 بلین ڈالر رہ گئے، جو اپریل 2022 کے مقابلے میں 1 بلین ڈالر کی کمی ہے۔
اخبار عکاظ کے مطابق سعودی عرب کے اثاثوں میں کمی کے بعد یہ ملک مئی میں امریکی بانڈز رکھنے والوں میں 16ویں نمبر پر آگیا جبکہ مارچ میں سعودی عرب کے پاس امریکی خزانے کی ملکیت 115.5 بلین ڈالر تک گر گئی۔
یاد رے کہ سعودی عرب، جو جنوری 2021 کے آخر میں امریکی بانڈز کا 17 واں سب سے بڑا ہولڈر تھا، فروری میں کمی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگیا، فروری 2022 تک، سعودی عرب کے پاس طویل مدتی بانڈز کے 101.27 بلین ڈالر اور قلیل مدتی امریکی بانڈز کے 15.46 بلین ڈالر تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بانڈز میں 99.32 بلین ڈالر تھی، ایسا اس وقت ہوا جبکہ سعودی عرب میں مہنگائی کی شرح مئی 2022 میں سالانہ 2.2 فیصد بڑھی، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
پاکستان سے باہر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا، ایسا لگتا ہے بھاگ رہا ہوں، ہارون شاہد
?️ 27 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی مخدوش سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ
اپریل
فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کیا، سراج الحق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے
اکتوبر
دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا امریکہ دورہ اور اس کے پیچھے کے مقاصد
?️ 29 اگست 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے نئے وزیراعظم آج کل امریکہ
اگست
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس
مئی
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا نے امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے خبر
جون
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کررہی ہے:حریت کانفرنس
?️ 19 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر