?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِاعظم کی زیر صدارت گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت مصدق ملک اور مشیر احد چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب و رسد اور موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ ماہ میں گیس فراہمی کے لیے مرتب پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، گزشتہ حکومت کی طرح بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت مصدق ملک اور مشیر احد چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس کو موسم سرما میں متوقع طلب و رسد، موجودہ حکمت عملی اور آئندہ ماہ میں گیس فراہمی کے لیے مرتب پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیش نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا سابق حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، گزشتہ حکومت کی طرح بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خودکُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اعداد و شمار اور باتوں کے بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خودکُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اعداد و شمار اور باتوں کے بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر
غزہ جنگ بندی میں دوہرا کھیل: ٹرمپ کا اصرار، نیتن یاہو کا انکار
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں غزہ میں آتش
دسمبر
ایلون مسک کا وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اتوار کے روز X
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 13 جنوری 2025ملتان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
جنوری
صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے
اپریل
سیلاب میں پھنسے افراد کا پتہ لگانے، مدد فراہمی کیلئے تاریخ میں پہلی بار ڈرون کا استعمال
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ
اگست
بلوچستان: چاغی، پشین میں مسلح افراد کے حملوں میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
?️ 19 نومبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چاغی اور پشین میں مسلح افراد
نومبر
بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، اویس لغاری
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا
نومبر