🗓️
سچ خبریں:یمنی فوج کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد امریکہ نے اس ملک کو مزید میزائل فراہم کیے ہیں۔
یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کے بعد یمنی فوج کی جانب سے سعودی اسٹریٹیجک تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جانے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کی مدد کی درخواست کا مثبت جواب دیا اور اسےمزید میزائل فراہم کیے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سینئر امریکی حکام نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےسعودی حکومت کی مانگ پر گزشتہ ماہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب کو منتقل کی.
واشنگٹن پوسٹ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ اقدام دونوں فریقوں کے درمیان کم ہوتے تعلقات کے سائے میں کیا گیا ہے،اخبارنے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ پیٹریاٹ میزائلوں کی منتقلی کی وجہ اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ سعودی عرب یمنی ڈرون اور میزائل حملوں مقابلہ کرسکےاس لیے کہ یمنی فوج کے پاس کافی گولہ بارود موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے یمنی فوج کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ سے مزید میزائلوں کی درخواست کی تھی،سعودی حکام نے خبردار کیا تھا کہ ان کے میزائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست سے یمنی حوثیوں کا نام نکالنے کے فیصلے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کمزور ہو گئے تھے۔
رپورٹ میں نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل بھیجنے کے فیصلے میں دیگر امریکی اتحادیوں کے آرڈر کی مدت سے کئی ماہ اور زیادہ وقت لگا کیونکہ وائٹ ہاؤس نے جان بوجھ کر میزائلوں کی ترسیل کا وقت بڑھا دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس علاقے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو زبردستی نقل
اکتوبر
کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی
🗓️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد
ستمبر
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
کیا اسرائیل غزہ کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر سکتا ہے؟
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دو ماہ کے دوران اسرائیل کو درپیش
دسمبر
لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں لندن کی
اکتوبر
کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟ٹرمپ کا اظہار خیال
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار
اکتوبر
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے
جولائی
یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا
اپریل