🗓️
سچ خبریں:پورے امریکہ میں بچوں کی مخصوص خواراک کی شدید قلت نے والدین کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ کو بچوں کی خوراک کی کمی کے بدترین بحران کا سامنا ہے، ماہرین اطفال نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسٹورز میں بچوں کے کھانے کی کمی کے بعد اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے گھر میں بنی غذائیں استعمال کریں۔
اس طرح، پورے امریکہ میں بچوں کے کھانے کی شدید قلت نے نہ صرف والدین کو انتہائی مشکل اور حیرت میں ڈال دیا ہے، بلکہ بچوں کی خوراک کے متبادل کے طور پر گھر میں بنی خوراک کو استعمال کرنے کے خطرات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔
اوہائیو کے اکرون ہسپتال کی ماہر امراض اطفال سارہ ایڈمز نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ کے بہت سے حصوں میں والدین کو بچوں کی خوراک تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بچوں کے کھانے کی قلت حال ہی میں ایک کمپنی کی جانب سے اپنی کچھ مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لے جانے کے اقدام سے مزید بڑھ گئی ہے۔
درایں اثنا امریکہ میں بعض ماہرین اطفال نے کہا ہے کہ چونکہ امریکہ میں والدین کو بچوں کی خوراک تلاش کرنے کا چیلنج درپیش ہے، وہ اپنے بچوں کو کھلانے کے متبادل کے طور پر گھر میں تیار کردہ خوراک کا استعمال کریں۔
مشہور خبریں۔
جرمنی میں فلسطین کی بھر پور حمایت
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی
نومبر
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی
نومبر
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کردی
🗓️ 3 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری
🗓️ 10 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
یمنی فوج کی جنگی مشقیں
🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے رینجر یونٹوں نے یمن میں امریکی اور
مارچ