امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

چینی

?️

سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے والی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے دو باخبر ذرائع نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جو بائیڈن کی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے والی ہے،امریکی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کاروائی کی وجہ چین کے سنکیانگ خطے میں انسانی حقوق اور جدید تجارتی کاروائیوں کی مبینہ خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے ایک باخبر ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ محکمہ سنکیانگ میں مبینہ بدسلوکی کرنے والے اداروں کی فہرست میں 14 چینی کمپنیوں کے نام شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،تاہم واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یادرہے کہ مذکورہ چینی کمپنیوں کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو پوری دنیا کی کمپنیوں کو بھی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کیا جانا ہے،واضح رہے کہ امریکی محکمہ تجارت کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے چین کے مغربی خطے میں "جبری مشقت” کی پالیسی پر عمل کرنے کے الزام میں پانچ دیگر چینی کمپنیوں اور اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ در حقیقت امریکی محکمہ تجارت کی بلیک لسٹ میں متعدد چینی کمپنیوں کا اضافہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے لئے چین کو جوابدہ قرار دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ

عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا

سیالکوٹ واقعہ پر پولیس کی جانب سے اہم انکشافات

?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ ( سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے

جنرل نشستوں کیلئے 5 فیصد ٹکٹس خواتین کو نہ دینے پر سیاسی جماعتوں کیخلاف شکایت درج

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے