سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے والی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے دو باخبر ذرائع نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جو بائیڈن کی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے والی ہے،امریکی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کاروائی کی وجہ چین کے سنکیانگ خطے میں انسانی حقوق اور جدید تجارتی کاروائیوں کی مبینہ خلاف ورزی ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کے ایک باخبر ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ محکمہ سنکیانگ میں مبینہ بدسلوکی کرنے والے اداروں کی فہرست میں 14 چینی کمپنیوں کے نام شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،تاہم واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یادرہے کہ مذکورہ چینی کمپنیوں کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو پوری دنیا کی کمپنیوں کو بھی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کیا جانا ہے،واضح رہے کہ امریکی محکمہ تجارت کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے چین کے مغربی خطے میں “جبری مشقت” کی پالیسی پر عمل کرنے کے الزام میں پانچ دیگر چینی کمپنیوں اور اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ در حقیقت امریکی محکمہ تجارت کی بلیک لسٹ میں متعدد چینی کمپنیوں کا اضافہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے لئے چین کو جوابدہ قرار دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔