?️
سچ خبریں: جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے اسلحہ کی چھوٹی کمپنیوں نے گزشتہ دہائی کے دوران $1 بلین سے زیادہ کی آمدنی جمع کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان بدھ کو کانگریس میں جو تحقیق پیش کرنے جا رہا ہے اس کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں اسلحہ سازی کی صنعت نے شہریوں کو بندوقوں کی فروخت کے ذریعے بھاری منافع کمایا ہے۔
یہ منافع امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے بے چینی اور عدم تحفظ کی قیمت پر حاصل کیا گیا ہے جو کبھی کبھار عوامی مقامات پر اندھی فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کی نگرانی اور اصلاحاتی کمیٹی نے مئی میں یووالڈی، ٹیکساس میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد چھوٹے ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کی تحقیقات شروع کیں جس کے نتیجے میں ابتدائی اسکول کے 19 طالب علم اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔
اس تحقیق کے ٹرسٹیز نے اسلحہ بنانے والی پانچ کمپنیوں سے کہا کہ وہ انہیں اپنی فروخت اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ کیرولین میلونی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اسلحہ تیار کرنے والوں کی کاروباری پالیسیاں انتہائی پریشان کن، استحصالی اور خطرناک ہیں یہ کمپنیاں نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مارکیٹنگ کے جارحانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی ہیں خاص طور پر نوجوان مردوں اور کچھ سفید فام بالادستی کی علامتیں بھی استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کلہ ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں سے کوئی بھی کمپنی اپنی مصنوعات کی وجہ سے ہونے والی موت اور تباہی کی تحقیقات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی۔
امریکی ایوان نمائندگان 1994 کے بعد پہلی بار بندوق پر پابندی کے بل پر ووٹنگ کرنے والا ہے۔ بلاشبہ اس منصوبے کے سینیٹ میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں اور اس لیے اس کے قانون بننے کا امکان صفر کے قریب ہے۔
مشہور خبریں۔
عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ہانیہ عامر نے کیا کہا؟
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات میں
دسمبر
جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)
مئی
صدر جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست
جنگ بندی کے بعد غزہ میں امریکی شیطانی چالیں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بلنکن کا تل ابیب کا دورہ غزہ میں جرائم کے
نومبر
بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک
جولائی
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری