عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی  کے بارے میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ  اداکاری کی دنیا سے خیرآباد کہنے والے ہیں ؟ اس حوالے سے انہوں نے خود ہی اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔صارفین کی جانب سے مختلف طرح کا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بعد اب عدنان صدیقی کے ٹوئٹ نے بھی ٹوئٹر صارفین کو حیران کردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں۔‘اداکار کے پوچھنے پر کچھ صارفین نے اُنہیں ریستوران کھولنے کا مشورہ دیا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا مشورہ بھی دیا۔دوسری جانب عدنان صدیقی کے مداحوں نے اُنہیں اداکاری ترک کرنے سے بھی روکا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فْل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا تھا۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج اور عالمی خطرات

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیل کے مربوط حملے، جس کے دوران دو

صیہونیوں کی انصار اللہ کا مقابلہ کرنے لیے امریکہ سے مدد کی بھیک

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں انصار اللہ یمن کے

تل ابیب کے کرائے کے فوجی

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم

ٹرمپ سوریہ میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے لیے پرعزم

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک دستاویز

مسافر بردار طیارے سے لے کر میناب اسکول تک؛ امریکہ کے ہاتھوں ایرانی بچوں کا قتل عام

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی لبرل تہذیب کی بنیاد جرم پر استوار ہے اور ایران

بحرین کے بادشاہ اور بشار الاسد کے درمیان 12 سال بعد بات چیت

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شام اور ترکی میں آنے والے زلزلے اور بڑی تعداد میں

یمن جنگ اتنی طویل کیوں ہوئی

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:2015 سے، جب یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  اپوزیشن  کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے