سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جلد ہی غیر قانونی پابندیاں ختم کردے گا۔
نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں واپسی کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہوگی، ایران کے جوہری معاہدے کی امریکی خلاف ورزی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف پابندیوں کے خلاف نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے سینئر چینی سفارت کار نے کہاکہ ان اقدامات سے مغربی ایشیاء میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ پورے خطے کو متاثر کرتا ہے،انھوں نے ایران سے ذمہ دار ہونے اور ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا،یادرہے کہ 2018 میں پچھلی امریکی انتظامیہ نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے دستبراری اختیار کر لی اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ مہم کے فریم ورک میں یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔
تاہم نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے زور دے رہی ہے لیکن اپنے پیشرو کی سیرت پر عمل کرتے ہوئےمعاہدے میں اپنی واپسی کی ذمہ داری سے قطع نظر اس نے بھی اس معاہدے کے لیے ایران کے لیے شرائط طےکی ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ معاہدے سے خارج ہوا ہے تو واپس آنے کے لیے اسی کو پہل کرنا ہوگی نیز بغیر کسی شرط کے واپس آنا چاہیے نہ ایران کے لیے شرائط معین کرنا چاہیے لیکن ابھی تک امریکی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھا یا صرف باتیں ہی کی ہیں جیسا کہ ان کی عادت ہے جبکہ ایران نے بھی صاف الفاظ میں کہا ہے کہ اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عمل کر کے دکھانا ہوگا۔