?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ نہیں لچھن بدلیں۔سیاست دلوں پر ہوتی ہے اور دلوں کا راستہ سازشوں سے ہموار نہیں ہوتا بلکہ توبہ کر کے ہموار کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے آج بیٹھک لگائی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگاروں کی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ اچھے کام نہیں کریں گے اور آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا تھا کیوں کہ مخصوص گروہ چاہتا ہے انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ کے بجائے لچھن بدلیں کیوں کہ دلوں کا راستہ سازشوں سے نہیں توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے کے پیکج کو دیکھ کر ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا ہے لیکن احتجاج کا مستقبل گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہیں ہوگا لیکن یہ بازو ہمارے آزمائے ہیں دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیکج سے اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر عوام کو دستیاب ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
برطانوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی ہولناک داستانیں
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: کئی سالوں کی خاموشی کے بعد، برطانیہ کی فوج کے
مئی
امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی
فروری
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
پاکستان میں عام سوگ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے صدر اور ان کے
مئی
ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے
اکتوبر
داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران
جون
شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا
اکتوبر
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی