ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی: مشیر خزانہ

اگلے ہفتے منی بجٹ لائیں گے : مشیر خزانہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ  ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی،  انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر  لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ المی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی، ایک دو دن میں حتمی گفتگو ہوگی، ان شاءاللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلامیہ آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے لیکن لیوی کچھ نہ کچھ توبڑھانی پڑے گی البتہ اس کا انحصار آئل کی قیمت پر ہوگا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میکرون اور گروسی کا تبادلہ خیال

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:   ایلیسی پیلس کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بین

روس چین کے سامنے بونے نظر آئے:بوریل

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار اور اسپین کے سابق

آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب

تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 21 افراد کی گرفتاری

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی

ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے

?️ 20 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے