مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

🗓️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی انتہاپسند وزیراعظم اور ان کی حکومت کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مودی حکومت نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا تو ان کی پارٹی سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرے گی اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑیں گے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہمارا مطالبہ ہے۔

الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر میڈیا کے ساتھ کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اشرف میر اور جنید عظیم متو، جو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی ہیں، موجود تھے۔

الطاف بخاری نے کہا کہ ہم سے جو وعدے سال 1947 میں کیے گئے ان کو پورا نہیں کیا گیا، ہمیں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑنا ہے اور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر یہی عہد کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اپنی پارٹی نے معرض وجود میں آنے کے پہلے دن ہی جو ایجنڈا مرتب کیا تھا اس پر عمل کرنے کی کوشش کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پارٹی کے معرض وجود میں آنے کے روز اول سے ہی اپنے ایجنڈے کو عملی جامہ پہننانے کی کوشش کی، لیکن پہلے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور اس کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ہم اپنے منشور کو اس طرح آگے نہیں بڑھا سکے جس طرح بڑھایا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بھی ہم نے گھروں کو چھوڑ کر لوگوں تک پہنچنے کی حتی الوسیع کوششیں کیں، الطاف بخاری نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھوکھلے وعدے بھی نہیں کیے اور انہیں وہ خواب بھی نہیں دکھائے جن کا شرمندہ تعبیر ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے۔

یہ سوال پوچھے جانے پر کہ اپنی پارٹی خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہی ہے، انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگوں کے ساتھ کھوکھلے وعدے نہیں کرنا چاہتے ہیں جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو صرف بھارتی پارلیمنٹ ہی بحال کر سکتی ہے تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پانچ اگست سال 2019 کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کو کوئی بھی بھول نہیں سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی واپسی کے لئے لڑیں گے اور اگر اس کو واپس نہیں کیا گیا تو سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے علاوہ دیگر کئی امور پر کام کر رہے ہیں اور اس سازش سے بھی واقف ہیں جس کے تحت جموں وکشمیر بینک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ہمارے اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کے استحکام کے لئے ہم لڑتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے: وزیر داخلہ

🗓️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر

اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی

🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ

بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا

🗓️ 9 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے واقعے

یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن

🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:   جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا

ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا

🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں

غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے 100,000 سے زیادہ خیموں کی ضرورت

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی

پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا

🗓️ 21 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط مدد زمانہ ختم

🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:امریکی کے جریدہ نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے