🗓️
سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جلد ہی غیر قانونی پابندیاں ختم کردے گا۔
نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں واپسی کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہوگی، ایران کے جوہری معاہدے کی امریکی خلاف ورزی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف پابندیوں کے خلاف نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے سینئر چینی سفارت کار نے کہاکہ ان اقدامات سے مغربی ایشیاء میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ پورے خطے کو متاثر کرتا ہے،انھوں نے ایران سے ذمہ دار ہونے اور ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا،یادرہے کہ 2018 میں پچھلی امریکی انتظامیہ نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے دستبراری اختیار کر لی اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ مہم کے فریم ورک میں یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔
تاہم نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے زور دے رہی ہے لیکن اپنے پیشرو کی سیرت پر عمل کرتے ہوئےمعاہدے میں اپنی واپسی کی ذمہ داری سے قطع نظر اس نے بھی اس معاہدے کے لیے ایران کے لیے شرائط طےکی ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ معاہدے سے خارج ہوا ہے تو واپس آنے کے لیے اسی کو پہل کرنا ہوگی نیز بغیر کسی شرط کے واپس آنا چاہیے نہ ایران کے لیے شرائط معین کرنا چاہیے لیکن ابھی تک امریکی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھا یا صرف باتیں ہی کی ہیں جیسا کہ ان کی عادت ہے جبکہ ایران نے بھی صاف الفاظ میں کہا ہے کہ اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عمل کر کے دکھانا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کی صدر نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی طرف
ستمبر
وزیراعظم کی 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت
🗓️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت
مئی
امریکہ یمن جنگ کو صیہونی مفادات کی طرف لے جارہا ہے:انصاراللہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف
اگست
مقاومتی ڈرون کے مقابل میں تل ابیب پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: سائٹ العربی الجدید نے آج ایک رپورٹ میں نئے میزائلوں
اپریل
متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن کے مدار سے نکلنے کا مطلب
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:امریکی بحری اتحاد سے امارات کا نکل جانا پہلی نظر میں
جون
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع
🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس
مارچ
آڈیو لیکس پر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان
🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے
🗓️ 1 جنوری 2024 سچ خبریں: معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا
جنوری