آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

?️

لاہور (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیوں سے سیاہ (Tainted) شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی سرکاری یا نجی پولیس گاڑی اور موٹرسائیکل کو بغیر رجسٹریشن نمبر کے سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اورفارمیشنز کے سربراہان براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سب یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ فوری چیکنگ کی جائے اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔ اگرکسی پولیس افسر یا اہلکار کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائی گئی تو نہ صرف گاڑی ضبط کی جائے گی بلکہ متعلقہ افسران اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

انہوں مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانیوالے افراد کورات حوالات میں ہی رکھا جائے اور ایس ایچ اوز کسی کوشخصی ضمانت پررہا نہ کریں، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو  نے

حماس کی رفح میں موجودگی؛ صیہونی حیران و پریشان

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت حیران ہے کہ حماس کی افواج ایک سال سے

حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا

مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان

?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار

?️ 31 جنوری 2026 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار  پاکستان

یمن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے ایک رپورٹ میں

حزب اللہ کے راکٹوں کے بوجھ تلے صیہونی معیشت کیسے مفلوج ہوئی؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کاروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی

اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے