?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو اندر سے تباہ کیا جا رہا ہے اور وہ دنیا کے طنز کا موضوع بن گیا ہے۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بیان میں افغانستان سے نکلنے اور دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب دنیا میں طنز و تمسخر کا موضوع بن چکا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ملک اندر سے ٹوٹ رہا ہےجبکہ کوئی بھی اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ہماری سرحدوں میں داخل ہونے والے لاکھوں لوگوں نے ہمارے ملک کو زہر آلود کردیا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کےترجمان لِز ہیرنگٹن کے ذریعہ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ زیادہ تر معاملات میں امریکہ میں داخل ہونے والوں سے پوچھ گچھ یا داخلے سے بھی نہیں روکا جاتا، یہ لوگ خطرناک ہیں اور زیادہ تر مجرم اوردوسرے ممالک کے مفرور قیدی ہیں،ان کو داخلے سے روکنے کے لیے سب سے پہلے جو کام کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اس سرحدی دیوار کو مکمل کیا جائے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کے ساتھ ایک معاہدہ ہونا چاہیے جس میں یہ ملک ایک ‘رکاوٹ’ کے طور پر کام کرے ہ نہ کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کے لیے ‘لانچنگ پیڈ’ بنے۔
تارکین وطن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے افغان جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑ کر بھاگ آئے ہیں انہیں امریکہ میں آباد نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان سے طیاروں میں سوار ہوکر آنے والوں میں سے 97 فیصد کو یہاں نہیں رہنا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے ان لوگوں کی احتیاط سے تفتیش کرنے کی ضرورت ہ ، کیونکہ ان میں سے بہت سے دہشت گرد گروہوں سے انتہائی درجہ تک وابستہ ہو سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ
یمن میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی
دسمبر
حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین
مئی
پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
?️ 1 اکتوبر 2025پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
اکتوبر
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی
اپریل
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر