?️
سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ کیمپ پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں الدہیشہ کیمپ پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق الدہیشہ کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ صیہونیوں نے لڑائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،یادرہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں جبکہ فطری طور پر ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا اور ا س کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہوگی جو ہمیں رد عمل پر مجبور کر رہی ہے اس لیے کہ وہ فلسطینی قیدیوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے جبکہ صیہونی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے پاس فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم
جولائی
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی
روس کو توڑنے کا خواب قیامت تک لے جائے گا: مدودوف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے پیر
ستمبر
یمنیوں کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی؛ موساد کی مدد حاصل کرنے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے یمنی مزاحمت
جنوری
سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے: صدر مملکت
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ
نومبر
آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ دفتر خارجہ
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ
اگست
قطر کا مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف انتباہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:قطر نے ایک بیان جاری کرکے مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو
اپریل