الجزائر کی فٹ بال ٹیم کا اپنی چیمپئن شپ کی ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کرنے کا اعلان

الجزائر

?️

سچ خبریں:الجزائر کی قومی ٹیم نے عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت کر اپنی چیمپئن شپ ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کی۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم نے ہفتے کے روز عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا جس کے بعد الجزائر ٹیم کے کوچ مجید بوقره نے کہا کہ وہ یہ ٹرافی فلسطینیوں اورغزہ میں رہنےوالے اپنے بھائیوں کی خدمت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران تیونس اور الجزائر ٹیموں کے حامیوں نے فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفلسطین کے حق میں نعرے لگائے، شائقین نے تیونس اور الجزائر کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی بلند کیا، اس کے جواب میں تحریک حماس کے ایک سینئر رکن سامی ابو زہری نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے فلسطین کی حمایت میں حالیہ ریمارکس کے ردعمل میں کہا کہ حماس کو عبدالمجید تبون کی فلسطینی کاز کی حمایت پر فخر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ د تبون کے ریمارکس الجزائر کی صداقت کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ اس سے سب کو معلوم ہوا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کے مستقل اصولوں میں سے ایک ہے،یادرہے کہ صیہونی مظالم کے جواب میں عبدالمجید تبون نے حال ہی میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی نافرمانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے اپنی تاریخی ذمہ داری کو پورا کرے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے

اسرائیلی وزیر سے گانٹز کا مطالبہ

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ جنگ کے سابق رکن اور بلیو وائٹ پارٹی

مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری

?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں

عراقی عوام کا سویڈن کو سبق

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں

ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے

آن لائن سیفٹی سے متعلق ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مشترکہ ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ

?️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پی

ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک

?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات

جنوبی لبنان میں 23 شہداء کی لاشیں برآمد؛ صہیونی افواج کی درندگی کا پردہ فاش

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں سے صہیونی افواج کے جزوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے