?️
سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے الجزائر کے ایک کھلاڑی نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کا سفر کرنے سے انکار کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الجزائر کے ایک کھلاڑی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا سفر کرنے سے انکار کردیا، اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی احمد توبہ نے فلسطینی قوم کی حمایت اور یروشلم کی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی علامت کے طور پر مقبوضہ فلسطین کا سفر اور صیہونی اسپورٹس ٹیم کے ساتھ مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ الجزائری کھلاڑی کے اس اقدام کا فلسطینی حامیوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا جبکہ صہیونیوں میں شدید غصہ پھیل گیا، یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیر سلامتی کے سابق مشیر ایتان ڈانگوٹے نے اعتراف کیا تھا کہ عرب اقوام ہمارے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے عرب ممالک کے سلسلے میں عسکری شعبوں میں کام کرنے کی اپنی 30 سالہ تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بعض عرب ممالک جیسے بحرین، متحدہ عرب امارات اور مراکش کی سکیورٹی سروسز کے ساتھ ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا ہے اور تعاون کا اہتمام کیا ہے، تاہم مشکل یہ ہے کہ ان ممالک میں ایسی قومیں ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ہیں، ہمیں مصر اور اردن کے حوالے سے بھی ایسی ہی پریشانی کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی: اسد عمر
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے
مارچ
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی
مارچ
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
?️ 12 اگست 2023دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب
اگست
صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب
مارچ
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی
?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے
اگست
افغان صدر کی عمان میں موجودگی اور امریکہ جانے کی تیاریاں
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم
اگست
اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے لبنان پر امریکی دباؤ جاری ہے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ملک کے اصولی موقف اور اس
نومبر