?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان کا مالیاتی نظام تباہ ہونے سے صرف چند ماہ دور ہے اور اس کے سماجی نتائج بہت دور رس ہوں گے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے پیر کے روز ایک فوری انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اگر افغانستان کے بینکوں کی مدد کے لیے کوئی کاروائی نہیں کی گئی نیز قرضوں کی واپسی میں عوام کی نااہلی، ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ لیکویڈیٹی سائیکل کی سست روی کی وجہ سے اس ملک کا مالیاتی نظام گرنے سے چند ماہ سے زیادہ دور نہیں رہے گا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے افغانستان کے مالیاتی اور بینکاری نظام پر توجہ مرکوز کرنے والی تین صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اس تباہی کے معاشی اخراجات اور منفی سماجی نتائج بہت زیادہ ہوں گے،یادرہے کہ طالبان نے اگست کے وسط سے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہےجس کے بعداس ملک کو دی جانے والی غیر ملکی مالی امداد عملی طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ امریکہ نے افغانوں کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے روک دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی محدود پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اس ملک کے بینکنگ کے مسئلے کا فوری حل تلاش کرنا ہوگا، تاہم اقوام متحدہ نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے بینکنگ سیکٹر کی حمایت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم طالبان کی حمایت نہ کریں۔
یادرہے کہ اس سے قبل روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ افغانستان کے اثاثے جاری نہیں کرے گا تو ہمیں اس ملک کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی کا تسلسل دیکھنے کو ملے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی
اپریل
خیبرپختونخوا: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق
?️ 31 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف
اگست
ٹیسلا فیکٹری کے پردے کے پیچھے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور خواتین کی ہراسانی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے کیلیفورنیا میں واقع ٹیسلا پلانٹ میں نسل
فروری
واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے مشروط ہونے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ اب امریکہ اور سعودی
مئی
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس
جون
یوم بحریہ آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 8 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) آج یوم بحریہ نہایت جوش و جذبے سے منایا
ستمبر
نیتن یاہو کی اہلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے سابق دفتری ملازم
جولائی
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون