🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر زهرہ ارشادی نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے ضبط کیے گئے اثاثوں کا ذکر کرتےہوئے کہاکہ ان اثاثوں کی رہائی جو افغانستان کی معیشت کی بحالی اوراس ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے بہت ضروری ہے، کو سیاسی ہتھیار کے طور پراستعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہےجبکہ داعش سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے حملے تیز ہو چکے ہیں جو کابل اور مشرقی افغانستان سے باہربھی پھیل چکے ہیں۔
ارشادی نے افغانستان کی صورت حال کے علاقائی سلامتی اور استحکام پر ممکنہ تباہ کن نتائج کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مؤثر طریقے سے اس مسئلہ پر توجہ نہ دی گئی تو افغانستان کی سماجی و اقتصادی تباہی بڑے پیمانے پر غربت اور ہمسایہ ممالک میں مہاجرین کی آمد کا باعث بن سکتی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نےعالمی برادری سےبھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے پڑوسیوں کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرے اور پناہ گزینوں کی مدد کرے۔
مشہور خبریں۔
ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب
🗓️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی
جولائی
اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان
فروری
رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ
مئی
امریکی پولیس نے ایک اور شہری کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا
🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30
فروری
قوم کو وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں:وزیر اعظم
🗓️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے پاکستان کا
جون
شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
🗓️ 27 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس
اکتوبر
آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے
🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے توہین
جنوری
گن کلچر کا امریکہ کو نیا تحفہ
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے
جولائی