افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

افریقہ

🗓️

سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے اس ملک میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں امینو دانی جو افریقہ میں داعش کا ماسٹر مائنڈ کہلاتا تھا، مارا گیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا کہ امینو دانی جو مغربی افریقہ میں داعش کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھا،اس دہشتگرد تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائیجیریا کے فضائی حملے میں مارا گیا، نائجیریا کی فوج نے مزید کہا کہ ملک کی فضائیہ کے دو طیاروں نے اس ملک کے مرکز میں واقع قصبے کوریب میں امینو دانی کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کو نشانہ بنایا۔

نائیجیرین فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص کیمرون، نائجیریا اور چاڈ میں داعش کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، واضح رہے کہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ اب تک نائجیریا، مالی اور برکینا فاسو میں بہت سے حملے کر چکے ہیں اور اس ملک کے ساتھ ساتھ نائجیریا کے علاقوں کو بھی کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ ساحل کے علاقے میں تشدد کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، یاد رہے کہ ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ اس علاقے میں غیر ملکی افواج اور اقوام متحدہ کے امن دستے موجود ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں مہنگائی عروج پر

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ

امریکہ کے فوجی بجٹ میں 37 ارب ڈالر کا اضافہ

🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں:    امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے

بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے

🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں:   بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے

برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی

کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ

🗓️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اسفندیار ولی نے حکومت

عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ

🗓️ 5 ستمبر 2024سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے