سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی عناصر نے اس علاقے کے مکینوں کے خلاف ایک اور جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں واقع ناصر اسپتال میں زیر علاج ایک فلسطینی بچی اس اسپتال کی بجلی بند ہونے سے جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کے نزدیک بین الاقوامی رسم و رواج اور قوانین کی کیا حیثیت ہے؟
یاد رہے کہ ناصر اسپتال کو گزشتہ چند روز سے قابض عناصر نے محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان کی جانب سے اس اسپتال کا پانی اور بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
المیادین چینل نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغرب میں واقع ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے ناصر اسپتال کی بالائی منزلوں کو اپنے حملوں سے تباہ کردیا۔
مزید پڑھیں: الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
نیوز میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ناصر ہسپتال کے داخلی دروازے پر فلسطینی پناہ گزینوں پر اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کی فائرنگ سے کم از کم چار فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔