🗓️
سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت کے بحری محاصرے نے اسرائیل کو محدود اختیارات میں گھیر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے لیے ایک بڑا اسٹریٹجک چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔
یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی اندرونی سیکورٹی اکیڈمی نے ایک تفصیلی تجزیے میں یمنی افواج کے بحری محاصرے کے سیکورٹی، معاشی اور فوجی خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعاء کی جانب سے اسرائیل کو درپیش خطر صرف غزہ کی جنگ کا ایک پہلو نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو براہ راست اس تنازعے میں جڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی میزائل کیسے تل ابیب پہنچا؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی میزائل حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنا جارحانہ عمل جاری رکھے گا، اس کے نتیجے میں اسرائیل کو خطے میں نئے اور سنگین سیکورٹی و اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا ہے۔
صیوہنی سیکورٹی ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ صنعاء کو اپنی فوجی قوت میں خودمختاری اور منیورنگ کی بھرپور صلاحیت حاصل ہے، جس کی وجہ سے وہ روایتی طریقوں سے اس کی روک تھام ناممکن ہو چکی ہے۔
صنعاء؛ صیہونی حکومت کے لیے ناقابلِ کنٹرول طاقت
اسرائیلی جاسوسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صنعاء ایک علاقائی طاقت ہے جسے فوجی فیصلوں میں مکمل خودمختاری حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر اور اس کے آبی راستوں میں یمنی فوجی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کا خیال تھا کہ وہ مخصوص علاقوں کو نشانہ بنا کر یمنی بحریہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکے گا، لیکن صنعاء کی افواج نے تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، یہاں تک کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی فوجی آپریشنز کو بھی چیلنج کرنے اور تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی بحری محاصرے اور میزائل حملوں نے اسرائیلی بحری تجارت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی معیشت پر بڑا دباؤ پڑا ہے، جو کہ بحری تجارت پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ یہ دباؤ اس وقت اور بڑھ گیا ہے جب تل ابیب غزہ کی جنگ کے اثرات سے بھی دوچار ہے۔
تل ابیب ایک اسٹریٹجک بحران کا شکار
صیہونی حکومت کے معتبر سیکورٹی ادارے کے مطابق، اس خطرے کے سامنے اسرائیل کا ردعمل ایک بڑے اسٹریٹجک مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے،صیہونی حکومت کے پاس یا تو صنعاء کے خلاف فوجی تناؤ بڑھانے کا آپشن ہے یا پھر اس کی شرائط ماننی پڑیں گی، دوسری جانب، اسرائیل جانتا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اپنی بحری تجارت کے بند ہونے کے اثرات برداشت نہیں کر سکتا، جو اس کی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
تجزیے میں امریکی بحریہ کی ناکامی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے بعد تل ابیب نے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کر کے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
اسٹریٹجک تبدیلیاں
یمن کی جانب سے صیہونی حکومت کو درپیش خطر صرف فوجی نوعیت کا نہیں، بلکہ اس کے وسیع معاشی اور سیاسی اثرات ہیں۔ انصاراللہ کے میزائل حملوں اور بحری تجارت میں رکاوٹوں کے باعث اسرائیل کو اپنی یمن پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب، اسرائیل کے پاس یمن کے خلاف کارروائی کے لیے محدود اختیارات ہیں۔ کسی بھی فوجی مداخلت کے نتیجے میں خطے میں ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے، جس سے اسرائیل کے لیے نئے محاذ کھل سکتے ہیں۔
نتیجہ
مزید پڑھیں: وہ سپرسونک میزائل جس نے خطے کی مساوات کو بگاڑ دیا
یمنی افواج کا صیہونی حکومت کو درپیش خطر محض غزہ کی جنگ تک محدود نہیں، بلکہ یہ خطے میں اسرائیل کی سیکورٹی اور معاشی استحکام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے نتیجے میں، اسرائیل کو یا تو نئے فوجی محاذ کھولنے پڑیں گے یا پھر علاقائی اتحاد بنا کر اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں بحرین کی شرکت
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:بحرینی سیکورٹی فورسز نے سیاسی احتجاجی کارکن ابراہیم شریف کو گرفتار
دسمبر
عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان
🗓️ 4 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید کے
اپریل
Jack Ma confirmed as Chinese communist party member
🗓️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
بڑے ہم سے وہی سیاست کرانا چاہتے ہیں جو 30 سال انہوں نے بھگتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
🗓️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے
جون
شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی حالیہ جارحانہ کارروائیاں اس بات کا عندیہ دیتی
دسمبر
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی
سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ
🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی
جون