?️
سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت کے بحری محاصرے نے اسرائیل کو محدود اختیارات میں گھیر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے لیے ایک بڑا اسٹریٹجک چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔
یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی اندرونی سیکورٹی اکیڈمی نے ایک تفصیلی تجزیے میں یمنی افواج کے بحری محاصرے کے سیکورٹی، معاشی اور فوجی خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعاء کی جانب سے اسرائیل کو درپیش خطر صرف غزہ کی جنگ کا ایک پہلو نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو براہ راست اس تنازعے میں جڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی میزائل کیسے تل ابیب پہنچا؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی میزائل حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنا جارحانہ عمل جاری رکھے گا، اس کے نتیجے میں اسرائیل کو خطے میں نئے اور سنگین سیکورٹی و اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا ہے۔
صیوہنی سیکورٹی ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ صنعاء کو اپنی فوجی قوت میں خودمختاری اور منیورنگ کی بھرپور صلاحیت حاصل ہے، جس کی وجہ سے وہ روایتی طریقوں سے اس کی روک تھام ناممکن ہو چکی ہے۔
صنعاء؛ صیہونی حکومت کے لیے ناقابلِ کنٹرول طاقت
اسرائیلی جاسوسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صنعاء ایک علاقائی طاقت ہے جسے فوجی فیصلوں میں مکمل خودمختاری حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر اور اس کے آبی راستوں میں یمنی فوجی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کا خیال تھا کہ وہ مخصوص علاقوں کو نشانہ بنا کر یمنی بحریہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکے گا، لیکن صنعاء کی افواج نے تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، یہاں تک کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی فوجی آپریشنز کو بھی چیلنج کرنے اور تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی بحری محاصرے اور میزائل حملوں نے اسرائیلی بحری تجارت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی معیشت پر بڑا دباؤ پڑا ہے، جو کہ بحری تجارت پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ یہ دباؤ اس وقت اور بڑھ گیا ہے جب تل ابیب غزہ کی جنگ کے اثرات سے بھی دوچار ہے۔
تل ابیب ایک اسٹریٹجک بحران کا شکار
صیہونی حکومت کے معتبر سیکورٹی ادارے کے مطابق، اس خطرے کے سامنے اسرائیل کا ردعمل ایک بڑے اسٹریٹجک مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے،صیہونی حکومت کے پاس یا تو صنعاء کے خلاف فوجی تناؤ بڑھانے کا آپشن ہے یا پھر اس کی شرائط ماننی پڑیں گی، دوسری جانب، اسرائیل جانتا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اپنی بحری تجارت کے بند ہونے کے اثرات برداشت نہیں کر سکتا، جو اس کی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
تجزیے میں امریکی بحریہ کی ناکامی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے بعد تل ابیب نے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کر کے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
اسٹریٹجک تبدیلیاں
یمن کی جانب سے صیہونی حکومت کو درپیش خطر صرف فوجی نوعیت کا نہیں، بلکہ اس کے وسیع معاشی اور سیاسی اثرات ہیں۔ انصاراللہ کے میزائل حملوں اور بحری تجارت میں رکاوٹوں کے باعث اسرائیل کو اپنی یمن پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب، اسرائیل کے پاس یمن کے خلاف کارروائی کے لیے محدود اختیارات ہیں۔ کسی بھی فوجی مداخلت کے نتیجے میں خطے میں ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے، جس سے اسرائیل کے لیے نئے محاذ کھل سکتے ہیں۔
نتیجہ
مزید پڑھیں: وہ سپرسونک میزائل جس نے خطے کی مساوات کو بگاڑ دیا
یمنی افواج کا صیہونی حکومت کو درپیش خطر محض غزہ کی جنگ تک محدود نہیں، بلکہ یہ خطے میں اسرائیل کی سیکورٹی اور معاشی استحکام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے نتیجے میں، اسرائیل کو یا تو نئے فوجی محاذ کھولنے پڑیں گے یا پھر علاقائی اتحاد بنا کر اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘
مارچ
گوٹیرس کے یوکرین کے دورے کے ساتھ ہی، روس نے حادثاتی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کے روزروسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب
اگست
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی
ستمبر
غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات
جنوری
’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج
?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں
نومبر