کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے اداروں کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، سرمایہ کاروں کو خام مال پاکستان سے باہر بھیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر خیبرپختونخوا کے برش پوش پہاڑوں تک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی قدیم چوٹیوں اور وادی سندھ اور پنجاب کی زرخیز زمینوں میں کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان عظیم اثاثوں سے مستفید ہوں تو میں بلا خوف و تردد یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان، آئی ایم ایف جیسے اداروں کو الوداع کہہ سکتا ہے اور اپنے قرضوں کے پہاڑ سے جھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ ہمارے پاس پنجاب اور سندھ سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں انتہائی ذرخیز زمینیں موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ہمارے پاس انتہائی بہادر لوگ موجود ہیں جو چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں کان کنی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ مستقبل میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو جو بھی اجازت دی جائے، اس میں خام مال کو پاکستان سے باہر بھیجنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے ایک مربوط پالیسی ہونی چاہیے جہاں آپ (سرمایہ کار) خام مال کی کان کنی کریں، ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری رکھیں، انہیں تیار سامان میں تبدیل کریں اور پھر اسے برآمد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاہدوں میں سرمایہ کار ٹیکنالوجی لائیں گے اور اسے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان منتقل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری شراکت داری کا بنیادی اصول ہوگا، مستقبل میں آپ (سرمایہ کاروں) کو پورے پاکستان میں ان کانوں میں خوش آمدید کہا جاتا ہے لیکن ایک ایسی شراکت داری ہونی چاہیے جس سے دونوں شراکت داروں کو فائدہ ہو۔

وزیر اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اداروں اور فوج پر بھی زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں، اگر ہم مل کر کام کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ہم کچھ ہی وقت میں کایہ پلٹ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ پاکستان منرلز ایوسٹمنٹ فورم کا آغاز اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوا، اس اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں پاکستان اپنے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فریم ورک کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فورم میں تقریباً 300 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔

پی ایم آئی ایف 25 پاکستان کے ابھرتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ملک کے وسیع معدنی امکانات کو کھولنے کے لیے عالمی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کی واپسی، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کمی

?️ 13 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ

باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد

ہالینڈ میں حکومت ملازمین کے لیے ایرانی، چینی اور روسی اپیس کا استعمال ممنوع

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ہالینڈ کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ

تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے

شاہ محمود قریشی  امریکی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ

?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھاری اور نمایاں نقصان پہنچایا: سی این این

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں

ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ

ایران میں طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں۔ ملالہ یوسف زئی

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے