?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کو محکوم بنادیا گیا ہے، ایک کرنل بوٹ پر رکھ کر سویلین کا ٹرائل نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جہاں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور انتظار حسین پنجوتھہ سمیت پاکستان بھر سے وکلاء نے شرکت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں ڈاکے کے ذریعے جھوٹ اور فریب کے نظام کو مسلط کر دیا گیا اور پاکستانی قوم کو محکوم بنا دیا گیا ہے، 26 ویں ترمیم اسی نظام کا شاخسانہ ہے، 78 سالوں سے پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارا جا رہا ہے، 8 فروری کو جو الیکشن لوٹا گیا اس کو بچانے کے لیے 26ویں ترمیم لائی گئی ورنہ عدالتوں سے انصاف اگر ہو جاتا تو جمہوریت قائم ہو جاتی، مینڈیٹ واپس ہو جاتا لیکن الیکشن لوٹنے والوں کو جمہوریت قبول نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں 8 فروری کے بعد کچھ نہ کچھ دم باقی تھا جس کی مثال نومبر 2023ء میں سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ ایک کرنل صاحب بوٹ پر رکھ کر سولین کا ٹرائل نہیں کر سکتے، آئین کا آرٹیکل 175(3) واضح ہے کہ جج کی کرسی پر کوئی ایسا شخص نہیں بیٹھ سکتا جو ایگزیکٹو سے تعلق رکھتا ہو کوئی مجسٹریٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر جج بن کر فیصلہ نہیں کرسکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کہتے ہیں کہ مقدمات صرف آزاد عدلیہ سن سکتی ہے کوئی کرنل صاحب نہیں سن سکتے، 1967ء میں عسکری حکومت نے آرمی ایکٹ میں تبدیلی کر دی اور کہا کہ اگر سویلین کسی عمارت کی طرف بڑھتا ہے تو اس کا ٹرائل ملٹری کر سکتی ہے، صرف الزام لگانا ہے اور کرنل صاحب نے سزا سنا دینی ہے یہ ترمیم 1987ء میں مکمل طور پر غیر آئینی ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
تبدیلی کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
عید پر سرکاری ملازمین کو ملنے والی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ چکیں
?️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی
جولائی
فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے
جون
الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت
جنوری
امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی؛ ٹرمپ ایران کے مقابلے میں کیوں پیچھے ہٹ گئے؟
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز
اگست
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر