?️
گلگت بلتستان (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔
گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع کا معاملہ، ہم نے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی، آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں 60 ارب کی لاگت سے سڑک بنائی، فاصلے کم ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں، عملی طور پر کام کر کے دکھائے ہیں، ہم سب نے مل کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانا ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پنجاب اور مرکز ترقی میں سب سے آگے ہیں، مجھے گلگت بلتستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنڈزکی کمی بیشی کو وزیراعظم دیکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کو میں خود دوں گا، گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام مقامی لوگوں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا چھوٹے سے علاقے میں اربوں روپے کی سڑکیں بنا رہے ہیں، میں نے کہا سڑکیں بنانا کوئی احسان نہیں ہے، 24 گھنٹے کا سفر 10 گھنٹے کا ہوگیا، لواری ٹنل میں اربوں روپے خرچ ہوئے جو خرچ کرنا انتہائی ضروری تھا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھرپور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کے منصوبوں کی تقلید کرنی چاہیے، مقامی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے فنڈز جنریٹ کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ آپ کا بجٹ صرف لوگوں کی جیب میں نہیں جانا چاہئے آن گراؤنڈ استعمال ہونا چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا فلاں نے یہ کیا فلاں پارٹی نے وہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے، پندرہ سال سے وہاں کیا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کہاں فری ادویات اور اچھی ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا کوئی وہاں سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ جب یہ چیزیں نظرنہ آئیں توپھردل کرتا ہے وہاں ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان
جولائی
ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ
اگست
وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور
جولائی
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
اقتصادی فتح کا دن بھی ٹرمپ کی ایک اور جھوٹی دھمکی ہے کہ اسرائیلی میڈیا
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس سلسلے
اگست
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام خط
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صاحب نے
مئی
اگلے مہینے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
نومبر
سینیٹ میں حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس ایک بار پھر حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے
جولائی