سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اتوار کو چین کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سات صنعتی ممالک کا گروپ چین کے خلاف اپنے اتحاد کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے چین موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے،سونک نے دعویٰ کیا کہ چین کی اندرونی پالیسی دن بدن ہٹ دھرمی ہوتی جا رہی ہے اور اس کی خارجہ پالیسی زیادہ جارحانہ ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ بیجنگ کے بارے میں انگلینڈ کا ردعمل مکمل طور پر اتحادیوں کے مطابق ہوگا، اس بیان کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کے ان تبصروں کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا تھا نہ کہ چین سے خود کو دور کرنا۔
یاد رہے کہ جی 7 کے رکن ممالک کے اجلاس کے حتمی بیان، جس کا زیادہ تر حصہ چین کے معاملے اور تائیوان کے جزیرے کے حوالے سے کشیدگی پر مبنی تھا، کو بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جی 7 ممالک پر تائیوان کی علیحدگی پسندی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں اس جزیرے میں علیحدگی پسند قوتوں کی مخالفت کا ذکر نہیں کیا۔