امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق رہایش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ حراست میں لیا گیا، مسلح شخص کے پاس سے رائفل اور شارٹ گن بھی برآمد ہوئی ہے، واقعے کے وقت کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث موجود نہیں تھیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی، جو سان اینٹونیو کا رہایشی ہے، اسے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 800 واقعات پیش آئے۔

بدھ کے روزاٹلانٹا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں، امریکا میں ایشیائی باشندوں کا اطلاق چینی، کوریائی، فلپائنی، ویتنامی اورجاپانی شہریوں پر کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی امریکیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ کورونا کے پھیلاؤ اور ٹرمپ کی نفرت انگیز تقاریر کے بعد ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیدفام بالادستی میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا۔

اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے،  مقامی انتہا پسند شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

بدھ کے روز جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ بندی انفرادی سطح پر یا چند افراد پر مشتمل گروہوں کی جانب سے ہو سکتی ہے، جو پُرتشدد نظریات رکھتے ہیں، نسل پرست مختلف امور کو وجہ بنا کر عوام کو تشدد پر ابھار رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری

?️ 22 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ کے پنجاب

موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

پیوٹن کا یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے

افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید

?️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔

اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نہیں ہے: اولمرٹ

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں

یمنیوں کا نواتیم فضائی اڈے پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کا اعلان

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان

سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا ‘ایک اور تباہی’ کا انتباہ

?️ 18 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے