🗓️
سچ خبریں:جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ سوڈان میں سول اور جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات بعید نظر آتے ہیں جو سوڈانی عوام کو مشتعل کر رہا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان لڑائی کوکئی دن گزر چکے ہیں، اس جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں،یہ ملک دن بدن مزید کشیدگی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ تنازعہ کہاں تک جائے گا؟ اس تجزیے میں اس سوال کا جواب چار ذیلی سوالات کی شکل میں دینے کی کوشش کی گئی ہے:
1۔ سوڈان کا بحران کیسے شروع ہوا؟
سوڈان کے آرمی چیف، عبدالفتاح البرہان، جو اب حکومت کے سربراہ ہیں اور ان کے نائب اور ریپڈ ایکشن فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو جنہیں حمیداتی کے نام سے پکارا جاتا ہے، کے درمیان اقتدار کی کشمکش ایجاد ہوئی ہے اس لیے کہ دونوں ہر ایک کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں پورا ملک میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں،اگرچہ دونوں جنگ بندی اور مذاکرات کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طور پر دونوں اپنے دعووں کے برعکس عمل کر رہے ہیں۔
2۔ سوڈان کی شہری آبادی اور سیاسی قوتوں کا کیا حال ہے؟
سوڈانی شہری جرنیلوں کی جنگ کے المناک اثرات سے دوچار ہیں،خرطوم کے لوگ، جو جنگ کے ابتدائی دنوں سے اپنے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، اب لڑائی بڑھنے اور پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فرار ہو رہے ہیں، فضائی بمباری اور بھاری ہتھیاروں سے حملوں نے ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی نہیں بخشا۔ سوڈانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق 50 لاکھ کی آبادی والے شہر خرطوم کے 74 میں سے 60 ہسپتال عدم تحفظ اور طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔
3۔ علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کا کردار کیا ہے؟
جنگ کے پہلے دن سے ہی جنگ بندی کے مطالبات اور بات چیت کے آغاز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کو سلامتی کونسل سے کہا کہ سوڈان میں تشدد کو روکنا چاہیے اور اس ملک کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے جنگ بندی ہونی چاہیے،گزشتہ بدھ کو خرطوم میں 15 مغربی سفارت خانوں نے، جن میں امریکہ، یورپی یونین اور ناروے شامل ہیں، نے ایک پریس ریلیز میں متحارب فریقوں سے فوری اور غیر مشروط طور پر دشمنی ختم کرنے” کا مطالبہ کیا لیکن دو دن بعد ان میں سے زیادہ تر سفارت خانے، سفارتی عملے اور سفیروں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر کے اپنے سفارت خانوں کو بند کر دیا۔
واضح رہے کہ البرہان اور حمیدتی کچھ فعال بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، مختلف حکومتوں نے حالیہ برسوں میں ان دو فوجی رہنماؤں میں سے کسی ایک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں،البرہان مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہم جماعت تھے ، دونوں نے مصری ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا تھا،جہاں تک ریپڈ ایکشن فورسز کے کمانڈر حمیدتی کا تعلق ہے، انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر یمن میں مداخلت کی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا کی جنگ میں حصہ لیا، انہوں نے سوڈان میں سونے کی کانوں کی حفاظت کے لیے روس کے ویگنر ملٹری گروپ کے ساتھ بھی تعاون کیا۔ اگرچہ خطے کے بہت سے ممالک کے سوڈانی کمانڈروں میں سے کسی ایک کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ملک اس حد تک ملوث نہیں ہے کہ سوڈان کی موجودہ جنگ کو پراکسی وار سمجھا جا سکتا ہے نیز تنازعات کو روکنے میں
یقیناً ان میں سے کوئی بھی بین الاقوامی کردار کافی موثر نہیں ہے۔
4۔ ممکنہ نتائج کیا ہیں؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ البرہان اور حمیدتی دونوں ہی طاقتور فوجی دستوں کی قیادت کرتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان موجودہ جنگ بہت مشکل اور پیچیدہ ہے جسے روکنے کا ان کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے،البرہان کا کہنا ہے کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز کی شکست تک لڑتے رہیں گے جبکہ حمدتی نے بھی کہا ہے کہ وہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک کہ فوج کی مکمل شکست نہیں ہو جاتی لہذا، بعض ماہرین کے مطابق، یہ تنازعہ مہینوں یا سالوں تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم بیرونی دباؤ دونوں فریقوں کو دشمنی ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہےخاص طور پر سوڈان کو مغربی ممالک کی عائدہ کردہ اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے اور بین الاقوامی اداروں سے مالی امداد کے حصول کی ضرورت ہے، یاد رہے کہ اس ملک میں اثر و رسوخ رکھنے والی مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب وغیرہ جیسی علاقائی طاقتوں کے ساتھ بین الاقوامی ہم آہنگی کے ذریعے تنازعہ کے دونوں فریقوں کو جنگ روکنے پر راضی کرنا بھی ممکن ہے۔
یہ وہی کوآرڈینیشن میکانزم ہے جو افریقی یونین، عرب لیگ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں بنایا گیا تھا، حالانکہ فی الحال کوئی دباؤ کارساز نہیں ہوا ہے کہ وہ انہیں لڑائی بند کرنے پر راضی کرے،اس سلسلے میں ایک مصری تجزیہ کار محمود سالم نے الم مانیٹر کی خصوصی ویب سائٹ پر ایک مضمون میں کہا کہ سوڈان کی صورت حال اب بھی بہت غیر مستحکم ہے اور یہ شام میں ہونے والی جنگ کی طرح مکمل پیمانے اور عدم استحکام کی جنگ تک جا سکتی ہے، بہر حال، جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ سوڈان میں سول اور جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے اقتدار کی منتقلی اور بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات بہت دور نظر آتے ہیں، یہ بات سوڈانی عوام کو مشتعل کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے
جون
ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا:وزیر خارجہ
🗓️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دیگر ممالک خصوصاً بھارت
جون
پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا
جون
یوکرین کے بعد غیر ملکی فوجی کہاں جائیں گے؟امریکی اخبار کی زبانی
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ان غیر ملکی فوجیوں کی اگلی
فروری
ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت
جون
ملک میں 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے آئل گیس کی دریافت ہوئے
🗓️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر کا سماجی
دسمبر
مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ
🗓️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف
جولائی
بعض عرب ممالک دشمن کو خوش کرنے کی کوشش میں
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
ستمبر