🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس افسر جس کی گرفتاری اور قتل کا معاملہ ایک طویل عرصے سے دبا رہا، کے والد نے ان کی موت سے متعلق سرکاری افواہوں کی تردید کی اور حکام پر جان بوجھ کر ان کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔
عبرانی زبان کے اخبار یدیوت احرونٹ نے اپنے جمعہ کے شمارے میں کچھ دن پہلے اسرائیل کی ایک فوجی جیل میں مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کےمعاملے کی پیروی کرتے ہوئے اس کے والد کے ساتھ گفتگو کی جس کے بعد ایک نیز اسکینڈل سامنے آیا کہ یہ معاملہ ایک ایسے اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا ہے جس کی ملازمت کی حساسیت اور متعلقہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس پر عائد کیے جانے والے الزامات کی وجہ سے اس کی شناخت ، عہدہ اور اس پر عائد الزامات کے بارے میں میں معلومات کی اشاعت کی اجازت نہیں دیتی ہے،۔
اسرائیلی افسر کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے پر عائد کیے جانے والے غیر معمولی جرائم کو بیان بھی نہیں کرسکتے ہیں جب کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے بیٹے پر جو الزامات بھی لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا کیونکہ ان کی موت کے بعد ، حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کے الزامات جاسوسی ، غداری یا غیر ملکی جماعتوں سے رابطے پر مبنی تھے،صیہونیو اخبار نے دو دن پہلے اس معاملے کی پیروی کرنا شروع کی تھی اور اسرائیلی فوج کے اس افسر کے بارے میں کچھ معلومات شائع کرنے کے لئے عدالت سے اجازت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ اس شخص کے بارے میں ابھی بھی بہت سی معلومات شائع کرنےکی اجازت نہیں ہے،تاہم شائع شدہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شخص اسرائیلی فوج کی انسداد انٹیلی جنس سروس کا افسر تھا اور یہ کہ اس نے پچھلے سال ستمبر میں غیر معمولی جرائم (عام طور پر دشمن کے ساتھ تعاون ، جاسوسی ، غیر ملکی ایجنٹوں کو خفیہ معلومات منتقل کرنے جیسے الزامات عائد کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے اسرائیلی سارجنٹ کا کیس جس کی سماعت کا وقت ابھی ہوا ہی نہیں تھا کہ اچانک اس کی موت کے اعلان کے ساتھ ہی بند کردیا گیا اور اسے تفتیش سے خارج کر دیا گیا،یادرہے کہ اس کی موت کی تاریخ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے وقت کے عین مطابق تھی جس کی وجہ سے کچھ اسرائیلی ماہرین اور یقینا ان کے اہل خانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی موت کا منصوبہ اس وقت بنایا گیا جب ہر ایک کا دھیان جنگ پر تھا ۔
اس کی موت کے مقام پر موجود عہدیداروں نے کہا کہ اس کی موت اپریل 2021 میں بنائی جانے والی جیل ناویه تسیدیک میں ہوئی ،یادرہے کہ اس افسر کی موت سے پہلے اسرائیلی فوج نے اس کے معاملے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی اشاعت پر پابندی عائد کردی اور عوام کو آگاہ کیے بغیر اس کی پوچھ گچھ کے تمام مراحل خفیہ طور پر انجام پائے۔
یدیوت اہرونٹ کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ یہاں تک کہ اس کی گرفتاری کا معاملہ پورے چھ ماہ تک خفیہ رکھا گیا لیکن اس افسر کی موت کی خبر شائع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کے کیس کو بند کرنے کے معاملے کو عام کیا اور اس کے بارے میں بہت کم معلومات کی اجازت دی وہ بھی اس شرط پر کہ اس کی شناخت اور اس کے خلاف عائد الزامات کا اعلان کیے بغیر رپورٹ شائع کی جائے،اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اس قیدی کو تشویشناک حالت میں 16 مئی 2021 کی شام وسطی اسرائیل کی ایک فوجی جیل سے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا اوراس کے کچھ ہی منٹ بعد اسے مردہ قرار دے دیاگیا ،اس رات اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور فوج کے معائنہ یونٹ نے ان کی موت کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں یدیوت آہرونٹ اخبار نے زور دے کر کہاکہ ابھی تک ، اس نے اتنے وسیع پیمانے پر مخفی ہونے کےکسی معاملے کی پیروی نہیں کی ہے ،حد یہ ہے کہ کسی فرانزک رپورٹ کو بھی اس معاملے میں موت کی وجہ کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہےاور یہ کہا جاسکتا ہےکہ اس شخص کی موت کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا ہے،اس افسر کے والد کے مطابق جن کا نام بھی اس معاملہ کے خفیہ ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ہے وہ اپنے بیٹے کے الزامات پر یااس کے موت سے متعلق اسرائیلی فوج کے بیانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔
مذکورہ افسر کےوالد کے بقول انھوں نے ہمارے بیٹے کو فوجی قبرستان میں دفن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی اور اعلان کیا کہ اس کی موت سے چند ہفتوں پہلے ہی اسے اپنے عہدہ سے معزول کردیا گیا تھا،ماہرین کا خیال ہے کہ اس اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس کے ساتھ ہونے والے جرائم کا معاملہ بھی اس کے ساتھ قبرستان میں دفن کردیا گیا ، اور اسرائیلی سکیورٹی ڈھانچے میں ایک اور بڑے اسکینڈل کو چھپا لیا گیا، ایسا اسکینڈل جس پر بظاہر اسرائیل پردہ پوشی کی شدید کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی پنجاب میں تبدیلی سے پورا پنجاب بدلے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
🗓️ 11 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا
اپریل
افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ
🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے
جون
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا
🗓️ 29 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا
مارچ
ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے
اپریل
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر
الجزائر کی طرف سے فلسطینی قوم کی مکمل حمایت
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے الجزائر کے صدر عبدالماجد
اکتوبر