’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش

?️

کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے والے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام نے مداحوں کو خوش کردیا۔

ڈرامے کی آخری قسط 5 نومبر کو ٹی وی چینل سمیت ملک کے سینماؤں میں دکھائی گئی جب کہ یوٹیوب پر بھی اس کی آخری قسط کو براہ راست دکھایا گیا۔

ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اسے ہفتے میں دو دن پیر اور منگل کو رات کو 8 بجے نشر کیا جاتا تھا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے جہاں ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، وہیں وہ پہلی بار اسکرین پر ہانیہ عامر کے ساتھ دکھائی دیے۔

ڈرامے میں ایک ہی خاندان کی کہانیوں کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کی مقبولیت اس کے کردار، کہانی، ڈائلاگز اور غیر حقیقی کہانی کو اپنی اداکاری سے حقیقت کے قریب تر دکھانے والے اداروں کی وجہ سے مقبولیت حاصل رہی۔

’کبھی میں کبھی تم‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ان ممالک میں بھی مقبول رہا، جہاں اردو زبان سمجھنے والے افراد رہتے ہیں۔

ڈرامے کی آخری اقساط میں اس طرح کے مناظر دکھائے گئے تھے، جس سے شائقین کو خدشہ تھا کہ اختتام پر فہد مصطفیٰ کے کردار کو خودکشی کرتے دکھایا جائے گا یا پھر ہانیہ عامر کا کردار تنگ آکر ان سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔

شائقین کو ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے سب سے زیادہ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے رشتے اور تعلق کی پرواہ تھی اور سب کی خواہش تھی کہ انہیں اچھے میاں بیوی کے کرداروں میں دکھا کر ڈراما ختم کیا جائے اور ڈرامے کی ٹیم نے ایسا ہی کیا۔

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے ڈرامے میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا، جن کے درمیان آخری اقساط میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کی وجہ سے اختلافات شدت اختیار کرجاتے ہیں لیکن اختتام پر دونوں کو دوبارہ ایک ہوتے دکھایا گیا، جس پر شائقین خوش ہوئے۔

اسی طرح ڈرامے میں دوسرے کرداروں کی غلطیوں کو بھی سدھارا گیا اور تمام کرداروں کو ان کی غلطیوں کا احساس دلاکر ڈرامے کو ختم کیا گیا، جس پر شائقین نے ٹیم کی تعریفیں کیں۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے علاوہ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی تھی جبکہ ہدایات بدر محمود نے دی تھیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی پالیسیاں؛معاشی بحران اور جغرافیائی خطرات 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار اور نجاح محمد علی نے ٹرمپ

شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے

اسرائیل 1000 روزہ جنگ میں کسی کامیابی سے محروم رہا، مکمل ناکامی کا اعتراف

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اعتراف کیا

حالات پر کنترول نہ ہوا تو خوفناک حالات پیش آیئں گے : ٹرمپ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:   امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی فلوریڈا میں

سوڈان میں "ریپڈ ری ایکشن فورسز” کے جرائم کے چونکا دینے والے اکاؤنٹس

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوڈان کے دارفور میں ریپڈ ری ایکشن

گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا

?️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے

پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان

نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے