?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
معروف اداکاروں نے کچھ روز قبل مبہم انداز میں انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کا عندیہ دیا تھا۔
دونوں اداکار ان دنوں اسکرین سے دور تاہم، اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
گزشتہ کچھ روز سے پاکستان میں دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔
نکاح سے قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان کے دوستوں نے ان کے لیے ڈھولکی اور گیم نائٹ کا بھی انعقاد کیا۔
کبریٰ خان نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کو خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرزا گوہر رشید احرام میں ، جب کہ اداکارہ سفید رنگ کے عبایا میں نظر آئیں۔
جب کہ دوسری تصویر میں دونوں نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے، اس موقع پر ان کے ہاتھ میں انگوٹھیاں بھی صاف نظر آرہی ہیں۔
دونوں نے مقدس مقام پر نکاح کیا اور اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے ’قبول ہے‘ لکھتے ہوئے کیپشن لکھا کہ’70 ہزار فرشتے گواہ ہیں اور اللہ کی رحمت ہم پر بارش کی طرح برس رہی ہے۔’
نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسٹار جوڑی سعودی عرب میں نکاح کرے گی، تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
چند روز قبل اداکارہ مومل شیخ نے بھی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ان کا اور ان کے شوہر کا پاسپورٹ اور ایک تسبیح بھی نظر آرہی تھی۔
جس کے بعد کہا گیا تھا کہ دونوں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ’میرے یار کی شادی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کردیے
?️ 5 ستمبر 2025ڈی آئی خان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل
ستمبر
روس پر عائد پابندیاں کافی نہیں: یوکرینی صدر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات
اپریل
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
?️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
دو تہائی یمنیوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یمن
مارچ
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری
?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید
نومبر
برطانیہ اور فرانس کے بعد مالٹا نے بھی کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مالٹا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں
جولائی
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟صیہونی ٹی وی چینل کی زبانی
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے صیہونی
دسمبر
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون