?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے جس پر پاکستانی فنکاروں نے نئے سال کوخوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔فنکاروں نے مختلف تصویریں اور مختلف مقامات کی ویڈیوز شیئر کر کے سال کی آمد کی مداحوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے سب ہی افراد نئی امیدوں، خوشیوں اور زندگی میں خوش نما تبدیلیوں کو ذہن میں لیے نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کی فنکار برادری خود کو سیلیبرٹی کے رتبے پر پہنچانے والے اپنے مداحوں کو کیسے بھول سکتی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں اور دبئی میں واقع برج خلیفہ پر ہونے والی آتش بازی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
دوسری جانب ماہرہ خان نے ایک لمبے چوڑے نوٹ کے ساتھ اپنی نوجوانی کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو حسین یادوں کا تحفہ دیا ہے اسی طرح سال نو کی مبارکباد دینے میں اداکارہ ہانیہ عامر، ثروت گیلانی، حنا الطاف، منشا پاشا، علیزے گبول، اقراء عزیز اور سنیتا مارشل سمیت دیگر شامل ہیں ۔
دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دینے کے لیے ایک دلچسپ فلٹر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے ۔اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز پر امیر گیلانی بھی نہیں بھولے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے
ستمبر
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
صیہونیوں نے خطہ کے استحکام کو نشانہ بنایا ہوا ہے:ایران
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران نے صیہونیوں کی جانب سے شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر
دسمبر
پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست، لشکرِ طیبہ سے تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے، دفترِ خارجہ
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا
جولائی
ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی
?️ 5 مارچ 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے
مارچ
حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم
اگست
شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع
جنوری