وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھ کر ان کی توجہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے متنازع خطے کے الحاق کے بعد وہاں نوآبادیاتی کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے ‘غیر قانونی’ اقدامات کی جانب مبذول کروائی ہے۔ ان اقدامات میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مزید پسماندگی سے دوچار کرنے اور ان کا آزادی کا مطالبہ دبانے کے لیے آبادیاتی ڈھانچے اور انتخابی حدود میں تبدیلی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے اس قسم کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین بشمول سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں اور حقیقت میں، قانونی اور مادی طور پر، کالعدم اور باطل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ اور مالی اعانت میں بھارت کے کردار کی جانب نشاندہی کی جس میں لاہور میں ہونے والا حالیہ دھماکا بھی شامل ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ بھارت سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد اور تخریبی مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ خط اگست 2019 سے پاکستان کے باقاعدہ رابطوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے آگاہ کرنا اور سلامتی کونسل کو اس کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور منصفانہ حل نکالنے سے متعلق یاد دہپانی کروانا ہے۔

ادھر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے دوسرا سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی قیمت پر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان اپنی توجہ جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت کی جانب مرکوز کرنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں کی قیمت پر نہیں’۔

خیال رہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جغرافیائی معیشت کی جانب پیراڈائم شفٹ رواں سال اس وقت سامنے آیا تھا جب پس پردہ سفارتکاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی بحال کی گئی تھی’۔

تاہم معاملات فوراً ہی رک گئے تھے کیوں کہ بھارت 5 اگست کے اقدامات واپس لے کر کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوگیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت سے مطالبہ دہرایا کہ وہ اپنے یکطرفہ اقدامات، جبر اور ریاستی دہشت گردی کے تمام متعلقہ اقدامات کو واپس لے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کمیشن برائے آزاد اور مستقل انسانی حقوق کے 12 اراکین پر مشتمل وفد زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرے گا۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی پی ایچ آر سی وفد 4 سے 9 اگست کے دوران مظفر آباد اور ایل او سی جائے گا اور کشمیری قیادت، مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین اور بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کرے گا۔

مشہور خبریں۔

شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی

غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا

اربعین تقریب میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت : عراقی مقدس مزارات

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی

ایران بارے ٹرمپ کے متضاد بیانات

?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:ٹرمپ نے پہلے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد اور

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا اعلان

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس نیٹ ورک نے انکشاف کیا کہ ریپڈ

پہلگام فالز فلیگ؛ عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام فالز فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام

قطر میں صیہونی حکومت کا جرم عرب ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے: حماس

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی تحریک کے رہنما فوزی برہوم نے دوحہ میں

کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے