وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، حکومت آپ کو انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، وزیراعظم عمران خان کا امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط، وزیراعظم نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا- نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جواب دیتے ہوئے اُس میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا۔

خط کے متن میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں آپ کو شکریہ کا جوابی خط لکھ رہا ہوں، آپ کےخیالات ہمارےعقائدکی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، آپ کے خیالات انسانیت اور ہمدردی پر مبنی نظریےکی عکاسی کرتے ہیں‘۔ خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’قرآن میں ہےجس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، ہمارے اقدامات سے وہ لوگ خود کو محفوظ تصورکریں جو ہم پر انحصار کر رہے ہوں، حکومت آپ کو انسانی بنیادوں پر مددکی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرےگی‘۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ’کوشش کریں گے ہمارےجذبات، احساسات نئی طالبان حکومت تک بھی پہنچ سکیں، ایک بارپھریقین دلاتاہوں میرا آفس فوری طور پر آپ کی مددکیلئے پہنچےگا‘۔ یاد رہے کہ امریکی صحافی گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک نے وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں اس وقت مدد کی جب انسانی جانیں حقیقی موت کے خطرات سے دوچار تھیں۔
بلیز میڈیا کے سی ای او گلین بیک نے کہا افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں عمران خان کے قائدانہ کردار اور افواج پاکستان کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مدد مانگنے پر عمران خان نے فوری مدد کی اور انسانیت کو بچا لیا۔ امریکی صحافی نے کہا ہم نے افغانستان میں مدد کے لیے کئی ممالک اور رہنماؤں سے مدد مانگی تھی لیکن جواب نہیں ملا، وزیر اعظم عمران خان نے مہربانی کر کے ہمیں فوری وقت دیا اور ہمارے مقصد پر سوال بھی نہیں کیا، انھوں نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر پہل کی۔
گلین بیک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی مدد کے بعد طالبان کے زیر کنٹرول مزار شریف سے تین طیارے اڑان بھرنے میں کامیاب ہوئے، جن کے ذریعے ایک ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو بچایا جا سکا، ان میں بھی بڑی تعداد امریکیوں کی تھی۔ انھوں نے کہا فیفا ارکان، فٹبال ٹیم، اور افغان خواتین کا انخلا صرف وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا، عمران خان کی کوششوں اور افواج پاکستان کی سپورٹ سے طالبان معاہدے پر بھی کاربند رہے۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے میڈیا مراکز کا اپنا کوئی ایجنڈا ہو سکتا ہے، لیکن انسانی جانوں کو بچانے کے لیے دنیا بھر کو وزیر اعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کا اعتراف کرنا ہوگا، ہم اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی صحافی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعاون نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا، میں یہ سب تفصیلات اپنے پروگرام میں بتاؤں گا، آئندہ چند دنوں میں ایسے کئی لوگوں کی کہانیاں بھی سامنے آئیں گی، جن کی جانیں بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا قیمتی وقت کام آیا۔

مشہور خبریں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ غزہ امن ہیڈکوارٹر میں ٹرمپ کے امن وفد میں شریک 

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈال

ڈیموکریٹک سینیٹر کی امریکی جنگ جوئی پر تنقید؛ وجہ ؟

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک رہنما اور ایوان نمائندگان

اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت

متحدہ عرب امارات یمن میں دہشت گرد گروہوں کا بڑا اسپانسر 

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی تھنک ٹینک ہانا عدن نے اپنے سیاسی حریفوں کو

الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 14 جون 2021غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب

ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے

حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے