مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی  پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی  پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر

?️

کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر خاموشی افسوسناک ہےم ان کا کہنا تھا اب جاگنے کا وقت ہے جاگوپیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔‘گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اس دُکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

علی ظفر نے تکلیف دہ واقعے پر دنیا کی خاموشی کے بارے میں لکھا کہ ’ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، پانچ اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے اور اسرائلیوں پر خوف طاری ہوگیا ہے کیونکہ انہوں نے حماس کی جانب سے اس طرح کی راکٹوں کی بارش کا سوچا بھی نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس

ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا

کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر

روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے

مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی: وزیراعظم

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر میں بھارت

غزہ میں جنگ بندی کے لیے وٹیکاف کی ای اور تجویز

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی دورے کے درمیان، جب

شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ

کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے