عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اگر اسرائیل کا ظلم نہہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جاگرے گی انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں’۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں’۔

واضح رہے کہ گزشہ روز فلسطینی سفیر احمد رفیعی سے ملاقات کے دوران کیا شہباز شریف نے عالمی قوتیں بالخصوص پی 5 ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایسا کرنے میں ناکامی سے چارٹر آف یونائٹڈ نیشنز کے احترام اور اس کے عہد پر سوالات اٹھیں گے’۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت ان کی جماعت کے دیگر رہنما شریک تھے۔

شہباز شریف نے قوم اور مسلم لیگ (ن) اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی طرف سے سفیر سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے دہشت گردی شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس فوجی کارروائیوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے’۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے عوام کی ہمت اور بہادری کا خیرمقدم کیا جنہوں نے اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں جاری ظلم و بربریت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان سے بغل گیر ہونے سے انکار کردیا ہے۔

اس تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مصیبت زدہ لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا جو کئی دہائیوں سے غلامی کی حالت میں جی رہے ہیں لیکن ایک ظالمانہ قوت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘قابض فوج نے اس علاقے کو ایک وسیع قید خانہ میں تبدیل کردیا’۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ریاست کے زیر اہتمام دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کو رپورٹ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کی پریڈ اور امریکہ کا اس تنظیم پر حالیہ حملہ

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:پیر کی صبح امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق شام کی سرحد

عرب ممالک کی خطے میں نیا علاقائی نظام اور دفاعی-اقتصادی اتحاد قائم کرنے کوششیں

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی

شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف

?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا

اسرائیلی حراست میں ہمیں تشدد اور حملے کا نشانہ بنایا گیا: فرانسیسی کارکن

?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں: فرانسیسی کارکن لطیسیا مرل، جو عالمی استقامت فلوٹیلہ (Freedom

فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید

صیہونی صدر کی اردنی بادشاہ کے ساتھ خفیہ ملاقات

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:غیر قانونی صیہونی ریاست کے صدر نے ادرن کے دارالحکومت میں

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

?️ 12 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نہال ہاشمی

رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے