خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی

?️

کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی سینیئر اداکارہ عینی زیدی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 23 یا 24 سال ہے۔

عینی زیدی نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان سے ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس وقت کاظم پاشا نے انہیں اداکاری کی پیش کی۔

ان کے مطابق انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے میں کام سے انکار کردیا تھا لیکن ہدایت کار کاظم پاشا انہیں بار بار منتیں کرتے رہے، جس کے بعد ان کے شوہر نے بھی انہیں ڈراما کرنے کا کہا۔

اداکارہ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار مختصر تھا، انہیں چوتھی قسط میں مرجانا تھا لیکن ان کی اداکاری کو دیکھ کر ان کے کردار کو طویل کرکے آخری 13 ویں قسط تک بڑھا دیا گیا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔

عینی زیدی نے بتایا کہ انہیں اس قدر پہلے ڈرامے سے ہی شہرت ملی کہ وہ ایک بار اہل خانہ کے ہمراہ مری گھومنے گئیں تو انہیں ہجوم نے گھیر لیا، وہاں سے انہیں بھاگنا پڑا۔

ان کے مطابق ان کی شادی کم عمری میں 17 سال میں ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئیں اور ڈراما انڈسٹری سے بھی دور ہوگئیں۔

انہوں نے امریکا منتقلی کو زندگی کا مشکل ترین فیصلہ بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہاں جانے کے بعد ہی انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور بچوں کی بہتر پرورش بھی ہوئی۔

عینی زیدی کے مطابق انہوں نے امریکا میں ہی تعلیم مکمل کی اور پھر ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا، بچے جوان ہوئے تو انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی، انہیں اتنی جلد شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ان کے مطابق کم عمری میں شادی میں بچے بھی ہوجاتے ہیں اور پھر والدین اور بچے ایک ساتھ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں، جس سے کئی مشکلات بھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بچوں کے بعد سمجھدار ہوئیں، انہیں بہت ساری چیزوں کا پتا نہیں تھا، بچوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھی بہت ساری چیزیں سیکھیں۔

عینی زیدی نے معاشرے میں پائے جانے والے اس تصور کو فرسودہ قرار دیا کہ کم عمری میں شادی کی جائے تو بچے اور والدین ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خصوصی طورپر لڑکیوں کو یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کرنی چاہیے اور ان کے خیال میں لڑکیوں کے لیے شادی کی درست عمر 23 سے 24 سال ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان

?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور نے وادی تیراہ میں

نیب ترامیم کیس کے ذریعے قانون پر ’ریڈلائن‘ مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس

?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترمیم کے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن سے قبل پی ٹی

جرمنی کے شہر بریمن میں پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:منگل کی صبح سے جرمنی کے شہر بریمن میں بسوں  نے

نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے

سجل علی، عدنان صدیقی سمیت دیگر کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، سینئر اداکار

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا

?️ 8 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی

پولیس اہلکاروں کو سچا، کھرا ہونا چاہیے اور ان کا کردار نا قابل مواخذہ ہونا چاہیے:سپریم کورٹ

?️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے