عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد دوسری شادی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کو خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا۔

عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 کے آغاز میں عروسی لباس کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے قرآنی آیت لکھی تھی، جس کا مفہوم ہے کہ عنقریب، تمہارا رب تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہوجاؤگے۔

ساتھ ہی گلوکار نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے الحمد اللہ بھی لکھا تھا، جس پر متعدد شوبز اور معروف شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

تب ہی زیادہ افواہیں تھیں کہ گلوکار نے دوسری شادی کرلی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی تھی لیکن اب انہوں نے دوسری شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

عمیر جسوال نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام میں دوسری شادی کی مبارک باد ملنے پر خیر مبارک کہتے ہوئے شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ اب پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

عمیر جسوال نے بتایا کہ ان کی جانب سے شادی نہ کیے جانے پر مداح ان کی شادی کی دعائیں کرتے رہتے تھے اور انہیں ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر پیار اور ہمدردیاں ملی ہیں۔

ان کے مطابق لوگ ان سے اظہار ہمدردی کرتے رہے، ان کے لیے دعائیں کرتے تھے اور انہوں نے بھی زندگی کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کیا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے اچھا ثابت ہوا، اب ان کی زندگی میں سکون آ چکا ہے۔

شادی کو خفیہ رکھنے کے سوال پر عمیر جسوال نے کہا کہ اس میں خفیہ رکھنے کی کوئی بات نہیں، وہ اپنی شریک حیات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے دوسری اہلیہ سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معروف شخصیات پہلے خود اپنی تمام معلومات عام کردیتے ہیں پھر تنقید ہونے پر شکوہ بھی کرتے ہیں، اس لیے وہ ایسی معلومات کو شیئر کرنے کے حق میں نہیں۔

عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی، تاہم 2023 میں ہی ان کے درمیان اختلافات اور بعد ازاں طلاق کی افواہیں پھیلنے لگی تھیں۔

علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم بعد ازاں جنوری 2024 میں اداکارہ نے خاموشی سے دوسری شادی کی تھی۔

ثنا جاوید نے سال 2024 کے آغاز میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور ان کی شادی سے ہی ان کی طلاق کی تصدیق ہوئی تھی۔

ثنا جاوید کی شادی کے 11 ماہ بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے

مراکش نے صیہونی حکومت کے معاہدے پر کیے دستخط

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  مراکش میں اسرائیلی سفیر ڈیوڈ گوفرین نے اعلان کیا ہے

پاکستان کا عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکومت کی کوشش پر اظہار تشویش

🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما

اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر

یورپی یونین کے قانون ساز نے ترکی کو تنہا چھوڑنےکی دھمکی دی

🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے سب سے بڑے پارلیمانی گروپ یورپین پیپلز

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

🗓️ 11 جون 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے

متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل

🗓️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے