?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد دوسری شادی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کو خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا۔
عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 کے آغاز میں عروسی لباس کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے قرآنی آیت لکھی تھی، جس کا مفہوم ہے کہ عنقریب، تمہارا رب تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہوجاؤگے۔
ساتھ ہی گلوکار نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے الحمد اللہ بھی لکھا تھا، جس پر متعدد شوبز اور معروف شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔
تب ہی زیادہ افواہیں تھیں کہ گلوکار نے دوسری شادی کرلی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی تھی لیکن اب انہوں نے دوسری شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔
عمیر جسوال نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام میں دوسری شادی کی مبارک باد ملنے پر خیر مبارک کہتے ہوئے شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ اب پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔
عمیر جسوال نے بتایا کہ ان کی جانب سے شادی نہ کیے جانے پر مداح ان کی شادی کی دعائیں کرتے رہتے تھے اور انہیں ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر پیار اور ہمدردیاں ملی ہیں۔
ان کے مطابق لوگ ان سے اظہار ہمدردی کرتے رہے، ان کے لیے دعائیں کرتے تھے اور انہوں نے بھی زندگی کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کیا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے اچھا ثابت ہوا، اب ان کی زندگی میں سکون آ چکا ہے۔
شادی کو خفیہ رکھنے کے سوال پر عمیر جسوال نے کہا کہ اس میں خفیہ رکھنے کی کوئی بات نہیں، وہ اپنی شریک حیات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے دوسری اہلیہ سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معروف شخصیات پہلے خود اپنی تمام معلومات عام کردیتے ہیں پھر تنقید ہونے پر شکوہ بھی کرتے ہیں، اس لیے وہ ایسی معلومات کو شیئر کرنے کے حق میں نہیں۔
عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی، تاہم 2023 میں ہی ان کے درمیان اختلافات اور بعد ازاں طلاق کی افواہیں پھیلنے لگی تھیں۔
علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم بعد ازاں جنوری 2024 میں اداکارہ نے خاموشی سے دوسری شادی کی تھی۔
ثنا جاوید نے سال 2024 کے آغاز میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور ان کی شادی سے ہی ان کی طلاق کی تصدیق ہوئی تھی۔
ثنا جاوید کی شادی کے 11 ماہ بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔


مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک
مارچ
نواز شریف، مریم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف
اگست
6 مہینے بعد سخت ترین فیصلے کرنے سے بہتر ہے کہ ابھی سخت فیصلے کر لیے جائیں۔وفاقی وزراء
?️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں بظاہر ایندھن
مئی
اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان
اپریل
بھارتی فوجی رواں برس اب تک 85 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں
?️ 14 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں
اکتوبر
پاکستان نے یوکرین کو دفاعی آلات کی فراہمی کی منظوری نہیں دی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے آج اسلام
فروری
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 26 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی میڈیا
مئی
وزیراعلی کے پی کی ایرانی قونصل خانے آمد، سپریم لیڈر کے انتقال پر تعزیت
?️ 6 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ایران کے
مارچ